کلونجی کن بیماریوں سے نجات کیلئے استعمال کی جا سکتی ہے؟

کہا جاتا ہے کہ کلونجی میں 100 مختلف بیماریوں کا علاج چھپا ہے کلونجی عام طور پر ہر گھر میں موجود ہوتی ہے اور اسے کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
لیکن اکثر لوگ اس کے حیرت انگیز فوائد سے واقف نہیں ہیں لیکن آج کے فوڈز آپ کو بتائے گا کلونجی کے وہ فوائد جو آپ نے کبھی نہیں سُنے ہوں گے تاکہ آپ بھی اُٹھا سکیں کلونجی کے استعمال سے بھرپور فائدہ۔

کلونجی میں موجود غذائی اجزاء

کلونجی کے یہ سیاہ بیج متعدد طبی فوائد فراہم کرتے ہیں ان میں وٹامنز، امینیو ایسڈز، پروٹینز، فیٹی ایسڈز، آئرن، پوٹاشیم، کیلشیئم اور متعدد دیگر غذائی اجزاء بھی موجود ہوتے ہیں۔

کلونجی سے مختلف بیماریوں کا علاج

قبض سے نجات

قبض ایک عام مسئلہ ہے جس سے کبھی نہ کبھی ہر کوئی متاثر ہوتا ہے اگر آپ بھی قبض کا شکار ہیں تو کلونجی کے تیل کو بغیر دودھ کی چائے میں ملا کر پی لیں اس سے فوری قبض ختم ہوجائے گا۔

یرقان کا علاج

یرقان ایک ایسا مرض ہے کہ اگر بروقت اس کا علاج نہ کیا جائے تو یہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے، یرقان کے باعث بچوں اور بڑوں کی جلد اور آنکھوں کی رنگت زرد ہو جاتی ہے۔
اس سے نجات کے لئے اگر اجوائن کی کچھ مقدار کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھا جائے اور صبح چھان کر اس میں کلونجی کا تیل آدھے چائے کا چمچ ملا کر دن میں ایک بار استعمال کریں تو یہ عمل آپ کو یرقان سے چھٹکارا دلا سکتا ہے۔

بلڈ پریشر کنڑول کرے

لڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے کے لیے بھی کلونجی انتہائی فائدے مند ہے، اگر آپ بلڈ پریشر کا شکار ہیں تو کلونجی کا تیل گرم پانی میں ملا کر پینا اپنی عادت بنا لیں۔

دانتوں کے مسائل کا علاج

اگر آپ کے دانتوں میں درد ہے، مسوڑھوں سے خون آتا ہے یا پھر سوجن ہے تو اس کے لئے کلونجی سے بہتر کچھ نہیں، آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل نیم گرم پانی میں ملا کر غرارے کریں اس کے علاوہ متاثرہ دانتوں پر کلونجی کا تیل لگائیں یہ درد کو بھی کم کرنے میں مدد دے گا۔

ذیابیطس کا علاج

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی کلونجی کا تیل کا استعمال نہایت فائدے مند ہے ایک پیالی قہوے میں ایک چائے کا چمچ کلونجی کا تیل ملائیں اسے دن میں دو بار صبح شام استعمال کریں، اس سے آپ کی بلڈ شوگر لیول میں کمی آئے گی۔

Kalonji Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kalonji Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kalonji Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4179 Views   |   05 Aug 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کلونجی کن بیماریوں سے نجات کیلئے استعمال کی جا سکتی ہے؟

کلونجی کن بیماریوں سے نجات کیلئے استعمال کی جا سکتی ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کلونجی کن بیماریوں سے نجات کیلئے استعمال کی جا سکتی ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔