“میرے سابقہ سسرال والوں سے آج بھی اچھے تعلقات ہیں کیوں کہ یہ میری بیٹیوں کی پرورش کے لئے ضروری تھا۔ اس کے علاوہ وہ سب خود بھی بہت اچھے ہیں۔ مجھے آج بھی خاندان کی تقایب میں بلاتے ہیں۔ میں نے اپنی بیٹیوں کی پرورش اکیلے کی ہے کیوں کہ شوہر سے طلاق ہوگئی تھی“

معروف میزبان امبر خان کو تو سب ہی جانتے ہیں لیکن بہت کم لوگ اس حقیقت سے واقف ہیں کہ امبر خان نے طلاق کے بعد بھی اپنے سابقہ سسرال والوں سے ہمیشہ اچھے تعلقات رکھے۔

بیٹیاں بھی ماں کی طرح اسمارٹ
امبر خان کی 2 بیٹیاں ہیں جو ماں کی طرح ہی خوبصورت اور اسمارٹ ہیں لیکن دیکھنے میں امبر آج بھی اپنی بیٹیوں کی بہن ہی لگتی ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنی فٹنیس اور ڈائیٹ پر بہت زیادہ توجہ دیتی ہیں۔

علیزے نے وزن کیسے کم کیا؟
کچھ عرصہ پہلے ہی امبر خان کی چھوٹی بیٹی نے بھی اپنا وزن کم کیا تھا جیس کی تصاویر اور ڈائیٹ پلان سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوا تھا۔ البتہ آج کل امبر خان اور ان کی بیٹیوں یہ یہ والی تصاویر بھی خوب وائرل ہورہی ہی۔ صارفین کا کہنا ہے کہ امبر اپنی بیٹیوں کی ہم عمر ہی لگتی ہیں۔