میرے دل کی دھڑکن اچانک تیز ہوجاتی ہے۔۔ اس تکلیف کی اہم وجہ! ڈاکٹر اس مرض سے بچنے کے کیا طریقے بتاتے ہیں؟

اکثر بڑی عمر کے افراد یا آج کل نوجوان بھی یہ شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ ان کے دل کی دھڑکن اچانک تیز ہوجاتی ہے جس کی وجہ وہ سمجھ نہیں پاتے اور دل کا مرض سمجھ کر گھبرا جاتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد عاصف گل معدے کے امراض کے ماہر ڈاکٹر ہیں جن کا تعلق لاہور سے ہے۔ مرہم ٹی وی کے وی لاگ میں دل کی دھڑکن اچانک بڑھ جانے کے متعلق ڈاکٹر عاصف کا کہنا تھا کہ جب بھی دھڑکنوں کی رفتار غیر معمولی محسوس ہو تو فوراً دل کا مکمل چیک کروائیں لیکن اکثر ایسا ہوتا ہے کہ دھڑکن تیز ہونے کا سبب دل کا مرض نہیں بلکہ معدے میں بننے والی گیس ہوتی ہے۔ لیکن کیا آپ دل کی دھڑکن تیز ہونے کا علاج جانتے ہیں؟

ڈاکٹر صاحب نے بتایا کہ چونکہ معدہ اور دل جسم میں ایک دوسرے کے قریب ہوتے ہیں تو زیادہ گیس بننے کی وجہ سے پیٹ میں دباؤ ہوتا ہے اور palpitation شروع ہوجاتی ہے جسے لوگ دل کی دھڑکن کا تیز ہونا سمجھ لیتے ہیں۔

وجوہات

اس مرض کی وجوہات بیان کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصف نے بتایا کہ دل کی دھڑکن تیز ہونے کا علاج بروقت کرنا ضروری ہے اور گرم غذا، مرغن یا مصالحے والی غذا کا استعمال، زیادہ کھانا کھانے یا کھانا کھا کر فوراً سوجانا یا پھر درد کم کرنے والی دواؤں کا استعمال کرنے سے معدے میں گیس بننے لگتی ہے۔

بچنے کے لئے کیا کریں؟

اگر گیس کی تکلیف ہوجائے یا پہلے سے ہی اس سے بچنا چاہتے ہیں تو اس بات کا خیال رکھیں کہ مرچ مصالحے والے کھانوں کے بجائے سادہ خوراک کا استعمال کریں، کیفین والے مشروب جن میں چائے، کافی اور کولڈ ڈرنک بھی شامل ہے، ان کا استعمال ترک کردیں، رات کو سونے سے 4 گھنٹے پہلے کھانا کھالیں اور اونچا تکیہ لگا کر سوجائیں۔

Mere Dil Ki Dharkan Achanak Tez Ho Jati Hai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Mere Dil Ki Dharkan Achanak Tez Ho Jati Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mere Dil Ki Dharkan Achanak Tez Ho Jati Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4961 Views   |   04 Sep 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

میرے دل کی دھڑکن اچانک تیز ہوجاتی ہے۔۔ اس تکلیف کی اہم وجہ! ڈاکٹر اس مرض سے بچنے کے کیا طریقے بتاتے ہیں؟

میرے دل کی دھڑکن اچانک تیز ہوجاتی ہے۔۔ اس تکلیف کی اہم وجہ! ڈاکٹر اس مرض سے بچنے کے کیا طریقے بتاتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میرے دل کی دھڑکن اچانک تیز ہوجاتی ہے۔۔ اس تکلیف کی اہم وجہ! ڈاکٹر اس مرض سے بچنے کے کیا طریقے بتاتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔