گھر سے چھپکلیوں کو دور بھگانے کے چند آسان گھریلو طریقے

گھروں میں جہاں کاکروچ کی وجہ سے خواتین کا مسائل کا شکار ہوتی ہیں وہیں چھپکلیوں کی موجودگی سے کافی مسائل پیدا ہوتے ہیں۔چھپکلیوں کی موجودگی کی ایک بڑی وجہ گھر میں موجود اندھیرے والی جگہیں ہیں،ایسی جگہوں پر چھپکلیاں کافی مزے میں رہتی ہیں لہذا کوشش کریں کہ گھر کی کونوں میں روشنی رہے۔آئیے آپ کو چھپکلیوں سے نجات کے لئے آسان طریقے بتاتے ہیں۔

گھر کی صفائی
اس بات کو یقینی بنائیں کہ گھر کو اچھی طرح سے صاف کیا جائے۔چھپکلیوں کی گھر میں موجودگی کی سب سے بڑی وجہ گندگی ہے۔چونکہ چھپکلیاں کیڑے مکوڑے کھاتی ہیں جو کہ گھر میں موجود گندگی کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں لہذا کوشش کریں کہ اپنے گھر کو بالکل صاف رکھا جائے۔

انڈے کا چھلکا
اگلی بار جب بھی آپ انڈہ بنائیں تو اس کا چھلکا نہ پھینکیں بلکہ اسے کچن میں کسی ایسی جگہ رکھ دیں جہاں چھپکلیاں آتی ہوں۔انڈوں کے چھلکے کی بُوانہیں بالکل اچھی نہیں لگتی اور وہ اس سے دور بھاگتی ہیں۔

کافی پاﺅڈر
آپ کو چاہیے کہ کافی پاﺅڈر اور تمباکو کو ملاکر گول کرکے چھوٹے چھوٹے گیند بنالیں اور انہیں کسی ٹوتھ پِک کی ڈبیہ میں ڈال کر گھر میں رکھ دیں۔اس کی بو چھپکلیوں کے لئے اس قدر خطرناک ہے کہ اس کی وجہ سے ان کی موت ہوجائے گی۔خیال رہے کہ مری ہوئی چھپکلیوں کو فوری طور پر گھر سے باہر پھینک دیں تاکہ بچے محفوظ رہ سکیں۔

لہسن
آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ لہسن کی وجہ سے بھی آپ چھپکلی کو گھر سے بھگا سکتے ہیں۔ایسی جگہیں جہاں سے چھپکلیوں کے آنے کے امکانات ہوتے ہیں وہاں پر لہسن لٹکادیں، یہ کبھی بھی گھر کے اندر نہیں آئیں گی۔

پیاز
لہسن کی طرح آپ چاہیں تو اپنے باورچی خانے میں پیاز لٹکا کر چھپکلی سے نجات پاسکتے ہیں۔

ٹھنڈا پانی
چھپکلی ایسے حشرات الارض میں شمار کی جاتی ہے جس کے لئے درجہ حرارت میں تبدیلی کافی خطرناک ہوتی ہے۔اگر آپ اپنے گھر کی دیوار پر اسے دیکھیں تو اس پر ٹھنڈا پانی ڈال دیں، اس کی وجہ سے چھپکلی کو جھٹکا لگے گا اور یہ بالکل بے سود ہوجائے گی۔اس دوران آپ اسے چاہے تو مار دیں یا کسی جھاڑو کے ذریعے گھر سے باپر نکال دیں۔

فلائے پیپر
اس کاغذ کو مکھیوں کو پکڑنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن آپ چاہیں تو اسے باورچی خانے میں اس طرح رکھیں کہ چھپکلی اس کے اوپر آجائے،اب آرام کے ساتھ اسے گھر سے باہرپھینک دیں۔

پرندوں کے پر
چھپکلیوں کو پرندوں سے بہت ڈر لگتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ پرندے انہیں کھاجاتے ہیں۔اگر آپ پرندے کے پَر گھر میں لٹکادیں گے تو چھپکلیوں یہی سمجھیں گی کہ پرندے کہیں نزدیک موجود ہیں اور وہاں سے دم دبا کربھاگ جائیں گی۔

Chipkali Bhagane Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Chipkali Bhagane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chipkali Bhagane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   75276 Views   |   25 Jul 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

گھر سے چھپکلیوں کو دور بھگانے کے چند آسان گھریلو طریقے

گھر سے چھپکلیوں کو دور بھگانے کے چند آسان گھریلو طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گھر سے چھپکلیوں کو دور بھگانے کے چند آسان گھریلو طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔