پرانے اخبار سے مشین کی صفائی کیسے کریں؟ جانیں اس کا آسان طریقہ جس سے ہر پرانی چیز نئی جیسی بن جائے

باورچی خانے میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی مشین فوڈ پروسیسر ہوتا ہے جسے اندر سے تو صاف کرلیا جاتا ہے لیکن اگر مشین تھوڑی پرانی ہوجائے تو اس کے ہینڈل سے لے کر ہر جگہ میل کچیل جمع ہوجاتا ہے جو جم جاتا ہے۔ یہ نہ صرف دیکھنے میں بدنما ہوتا ہے بلکہ گندگی کی وج سے جراثیم کی افزائش کی وجہ بھی بنتا ہے۔ آج ہم آپ کو اسے صاف کرنے کی ترکیب بتاتے ہیں۔

صاف کرنے کے لئے درکار اشیاء

فوڈ پروسیسر کے نیچے کے حصوں اور اس کی باڈی کو اسفنج یا کسی کھردری چیز سے رگڑ کر صاف نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ اس سے اس کی باڈی خراب ہوسکتی ہے یہی وجہ سے کہ خواتین اسے بہت تفصیل سے خراب نہیں کرتیں۔ آپ ایک پرانا اخبار یا کسی پرانی کاپی کے صفحات لیں اور اسے پانی میں بھگو دیں۔ اس کاغذ کو ہاتھ سے مل کر بالکل نرم سے پیسٹ بنا لیں۔ ایک چمچ بیکنگ سوڈا، ایک چمچ نمک، ١ سمس لیکوئیڈ سوپ ملا کر اچھی طرح مکس کریں۔

استعمال کا طریقہ

اب اس پیسٹ کو فوڈ پروسیسر کے تمام حصوں پر اچھی طرح ملیں۔ پیسٹ کے اجزاء میل کو کاٹ دیں گے دوسرے یہ کاغذ سے بنا پیسٹ مشین کی باڈی کو خراب کیے بغیر ہر حصے تک پہنچے گا اور صفائی کرے گا۔ تھوڑی دیر میں ہی آپ کا پرانا سے پرانا فوڈ پروسیسر صاف ہو کر نئے کی طرح جگمگا جائے گا۔

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   423 Views   |   28 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about پرانے اخبار سے مشین کی صفائی کیسے کریں؟ جانیں اس کا آسان طریقہ جس سے ہر پرانی چیز نئی جیسی بن جائے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (پرانے اخبار سے مشین کی صفائی کیسے کریں؟ جانیں اس کا آسان طریقہ جس سے ہر پرانی چیز نئی جیسی بن جائے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.