زیادہ تر مرد ہی ہرنیا کا شکار کیوں ہوتے ہیں؟ جانیئے اس دردناک بیماری کی علامات اور اس سے بچنے کا طریقہ

ہرنیا ایک ایسا مرض ہو جو زیادہ تر مردوں کو اپنا شکار بناتا ہے لیکن اکثر خواتین بھی اس کا شکار ہو جاتی ہیں یہ ایک شیدید دردناک بیماری ہے جو آپ کو بےحد تکلیف میں مبتلا کر دیتی ہے۔
لیکن ہرنیا کیا ہے اور اس کی علامات کیا ہیں سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے تاکہ آپ بھی خود کو اس خطرناک بیماری سے بچا سکیں۔

ہرنیا کیا ہے؟

دراصل ہرنیا ایک ایسا مرض ہے جس میں میں پیٹ کے کمزور حصے سے آنتیں یا دیگر اعضاء پیٹ کے باہر خارج ہو کر جلد کے نیچے ایک تھیلی کی شکل میں جمع ہوئے نظر آتے ہیں۔
ابلاغِ عامہ کے نچی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق عام طور پر ہرنیا شکم میں زیادہ عام ہوتا ہے مگر یہ ناف، ران کے اوپری حصے اور gorin کے حصے میں بھی ہوسکتا ہے، یہ پیدائشی بھی ہوسکتا ہے تاہم زیادہ تر یہ عمر کی تیسری یا چوتھی دہائی میں سامنے آتا ہے۔

ہرنیا کا شکار ہونے کی وجوہات کیا ہیں؟

ہرنیا کا شکار ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہے مسلز کا کمزور ہونا، ہرنیا اس وقت کسی کو اپنا شکار بنا سکتا ہے جب مسلز میں کمزوری، جسم کے اندر ٹشوز کے ٹوٹنے اور مرمت کے قدرتی عمل کمی واقع ہو تب یہ اس عمل میں مداخلت کا باعث بن جاتا ہے جبکہ عمر میں اضافہ، شدید کمزوری، دائمی کھانسی اور سرجری سے ہونے والا نقصان مسلز کی کمزوری کی چند وجوہات ہوسکتی ہیں جبکہ بہت بھاری بوجھ اٹھانا، قبض رہنا، معدے میں سیال کا اجتماع یا اس حصے کی سرجری سے بھی ہرنیا کا شکار ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

• ہرنیا کی علامات

ہرنیا کا شکار ہونے کی سب سے بڑی علامت جسم کے متاثرہ حصے میں گلٹی کا بننا اور ابھرنا ہے ساتھ ہی پھر اس میں درد ہونا، بے سکونی، کمزوری یا معدے میں بھاری پن، متاثرہ حصے میں جلن یا خارش کا احساس، سینے میں درد، نگلنے میں مشکل اور سینے میں جلن یہ تمام ہرنیا کی عام علامات میں سے ایک ہیں۔

کن وجوہات کی وجہ سے ہرنیا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے؟

خاندان میں ہرنیا کی تاریخ یعنی کسی نہ کسی کا ہرنیا کا شکار ہونا، موٹاپا، دائمی قبض، کھانسی اور تمباکو نوشی سے اس مرض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

• ہرنیا کا علاج

اس مرض کی تشخیص عام طور پر ڈاکٹر مختلف طریقوں سے کرتے ہیں اور عام طور پر اس کا علاج سرجری سے ہی ہوتا ہے، مگر کچھ جدید اقسام کی ادویات بھی اس مرض کے علاج میں کارآمد ثابت ہو سکتی ہیں البتہ ڈاکٹر کے مشورے سے ہی اس کا علاج کریں کیونکہ یہ بیماری خطرناک شکل بھی اختیار کر سکتی ہے۔

Hernia Ki Alamat Aur Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Hernia Ki Alamat Aur Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hernia Ki Alamat Aur Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3974 Views   |   05 Oct 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

زیادہ تر مرد ہی ہرنیا کا شکار کیوں ہوتے ہیں؟ جانیئے اس دردناک بیماری کی علامات اور اس سے بچنے کا طریقہ

زیادہ تر مرد ہی ہرنیا کا شکار کیوں ہوتے ہیں؟ جانیئے اس دردناک بیماری کی علامات اور اس سے بچنے کا طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ زیادہ تر مرد ہی ہرنیا کا شکار کیوں ہوتے ہیں؟ جانیئے اس دردناک بیماری کی علامات اور اس سے بچنے کا طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔