پہلی شادی کبھی نہ ٹوٹتی اگر میرا شوہر ۔۔ ماریہ بی اپنی ذاتی زندگی سے متعلق وہ سچ بتاتے ہوئے جو کوئی بھی نہیں جانتا

آج ہم بات کریں گے ماریہ بی کی جو کم عمری میں ہی اپنے نام کو پاکستان ہی نہیں بلکہ دبئی کا بھی مہنگا ترین برانڈ بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں ماریہ بی کی ذاتی زندگی کے بارے میں وہ باتیں جن کا علم بہت کم لوگوں کو ہے

ماریہ بی کا اصلی نام ماریہ بٹ ہے اور وہ پنجابی کشمیری ہیں۔ ماریہ نے پاکستان اسکول آف فیشن انڈسٹری سے باقاعدہ فیشن ڈیزائننگ کی ڈگری حاصل کرکے عملی میدان میں قدم رکھا۔ ماریہ پاکستان فیشن انڈسٹری میں تو کئی ایوارڈز جیت ہی چکی ہیں لیکن 1997 میں بیلجئیم میں ہونے والے انٹرنیشنل فیشن ڈیزائننگ کے مقابلے میں بھی ایوارڈ جیت چکی ہیں۔

میری پہلی شادی ناکام نہیں ہوتی اگر

اگرچہ ماریہ کی پروفیشنل زندگی کئی کامیابیوں سے ہمکنار رہی ہے لیکن ان کی ذاتی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے جن کا انھوں نے بہت ہمت سے مقابلہ کیا۔ ماضی میں جیو نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ماریہ نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ “میری پہلی شادی 20 سال کی عمر میں ہوئی اور میرے شوہر مجھ سے عمر میں 20 سال بڑے تھے جس کی وجہ سے ان سے ذہنی مطابقت نہیں ہوسکی۔ میں سوچتی ہوں اگر میں تھوڑی سی بڑی ہوتی تو شاید میری طلاق نا ہوتی۔ میرے سابق شوہر پہلے سے شادی شدہ تھے اس لئے بھی کچھ مسائل تھے“

طلاق اتنی بڑی بات نہیں ہے

ماریہ نے انٹرویو میں مذید کہا کہ جس طرح ہمارے معاشرے میں طلاق کو بہت بڑا مسئلہ سمجھا جاتا ہے حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ ماریہ کے مطاق ہم کیوں ابھی تک ہندوؤں کے بنائے رسم و رواج پر چلتے ہیں جہاں شوہر کے مرنے پر بیوہ کو ستی کیا جاتا تھا اپنے دین کو کیوں نہیں دیکھتے جس نے اچھی زندگی گزارنے کے راستے بتائے ہوئے ہیں

ماریہ کے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد ماریہ نے کافی عرصے بعد دوسری شادی طاہر سعید نامی بزنس سے کی اور اب وہ خوش گوار زندگی گزار رہی ہیں

ایک اچھی ماں

ماریہ کے پہلے شوہر سے ان کی ایک بیٹی “فاطمہ“ اور دوسرے شوہر سے ایک بیٹا ہے۔ ایک سنگل مدر ہونے کی وجہ سے ماریہ کو اپنی بیٹی کے حوالے کئی چیلینجز کا سامنا تھا جس کو انھوں نے بخوبی پورا کیا۔ یہاں تک کہ شدید مصروفیات کے باوجود وہ اپنی بیٹی کو اسکول سے خود لینے جاتی تھیں۔

شادی کے جوڑے اتنے مہنگے نہیں ہونے چاہئیں

ماریہ بی کے برائیڈل وئیر کی قیمت اگرچہ لاکھوں میں ہوتی ہے لیکن ان کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی طور پر یہی سمجھتی ہیں کہ شادی کا جوڑا بہت مہنگا نہیں ہونا چاہئیے کیونکہ وہ صرف ایک بار ہی پہنا جاتا ہے

Maria B Apni Life Ke Bare Me Batate Hue

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Maria B Apni Life Ke Bare Me Batate Hue and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Maria B Apni Life Ke Bare Me Batate Hue to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   711 Views   |   08 Nov 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 08 September 2024)

پہلی شادی کبھی نہ ٹوٹتی اگر میرا شوہر ۔۔ ماریہ بی اپنی ذاتی زندگی سے متعلق وہ سچ بتاتے ہوئے جو کوئی بھی نہیں جانتا

پہلی شادی کبھی نہ ٹوٹتی اگر میرا شوہر ۔۔ ماریہ بی اپنی ذاتی زندگی سے متعلق وہ سچ بتاتے ہوئے جو کوئی بھی نہیں جانتا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پہلی شادی کبھی نہ ٹوٹتی اگر میرا شوہر ۔۔ ماریہ بی اپنی ذاتی زندگی سے متعلق وہ سچ بتاتے ہوئے جو کوئی بھی نہیں جانتا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔