ناک کی الرجی کیوں ہوتی ہے؟ جانیں ڈاکٹرز اسکی کیا وجوہات، احتیاط اور علاج بتاتے ہیں، جو آپ کے لیئے جاننے ضروری ہیں

ناک کی الرجی ایک عام مسئلہ ہے جو ہمارے یہاں پایا جاتا ہے، خاص کر ان جگہوں پر جہاں ہوائی آلودگی اور پولن بہت زیادہ ہے۔ ناک کی الرجی کی 2 اقسام ہوتی ہیں، ایک ہوتی ہے سیزنل الرجی یعنی موسمی اور دوسری ہوتی ہے پیرینیئل الرجی۔

سیزنل الرجی عام طور پر موسمی تبدیلی، دھول مٹی، پولن یا پُر آلود فضا کی وجہ سے ہوتی ہے۔ جبکہ، پیرینیئل الرجی میں لوگوں کو پورا سال یہ مسئلہ رہتا ہے اور یہ عام طور پر گھر میں پرندے یا جانور پالنے کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اسلیئے علاج سے پہلے تشخیص ضروری ہے کہ آخر یہ کس وجہ سے ہورہی ہے۔

الرجی کا سے بچاؤ کے لیئے:

الرجی کے علاج کے لیئے سب سے زیادہ ضروری ہے احتیاط، جب آپ کو معلوم ہوجائے کہ آپ کو کس چیز سے الرجی ہے تو آپ اس سے دوری بنا لیں۔ مثال کے طور پر اگر جانور یا پرندے سے ہے تو اسے گھر سے دور کردیں، موسم کی وجہ سے ہے تو باہر ماسک پہن کر نکلیں، اور اگر پولن کی وجہ سے ہے تو کوشش کریں کہ گھر سے بلا ضرورت باہر نہ نکلیں۔

ڈاکٹر سے رجوع کریں:

احتیاط کے بعد اب آتے ہیں علاج کی طرف، سب سے پہلے ڈاکٹر سے رجوع کریں وہ آپ کو خون ٹیسٹ اور اسکن ٹیسٹ لکھ کر دے گا، جس کے بعد آپ کو علم ہو جائے گا کہ آپ کی الرجی کس لیول کی ہے۔ پھر ڈاکٹر کی بتائی ہوئی ہدایات پر عمل کریں اور دوائیوں کے ذریعہ علاج کو پورا کریں۔

گھریلو علاج:

آپ اسٹیم لیں
قہوہ بنا کر پیئیں
سلائن نسل اسپرے یا موئسچرائزر آتا ہے آپ اس کا استعمال بھی کرسکتے ہیں

نوٹ:

الرجی سے متاثرہ افراد کے لیئے یہ بات جاننی بہت ضروری ہے کہ الرجی کا کوئی مکمل علاج نہیں ہوتا ہے، پر اسکو کنٹرول ضرور کیا جاسکتا ہے۔

Naak Ki Allergy Kiyun Hoti Hai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Naak Ki Allergy Kiyun Hoti Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Naak Ki Allergy Kiyun Hoti Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1407 Views   |   20 Jun 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 28 April 2024)

ناک کی الرجی کیوں ہوتی ہے؟ جانیں ڈاکٹرز اسکی کیا وجوہات، احتیاط اور علاج بتاتے ہیں، جو آپ کے لیئے جاننے ضروری ہیں

ناک کی الرجی کیوں ہوتی ہے؟ جانیں ڈاکٹرز اسکی کیا وجوہات، احتیاط اور علاج بتاتے ہیں، جو آپ کے لیئے جاننے ضروری ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ناک کی الرجی کیوں ہوتی ہے؟ جانیں ڈاکٹرز اسکی کیا وجوہات، احتیاط اور علاج بتاتے ہیں، جو آپ کے لیئے جاننے ضروری ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔