موسمِ سرما میں آملہ کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے آملہ کے حیرت انگیز فوائد اور اس کا مربہ بنانے کا آسان طریقہ

موسم سرما ہے اور درجہ حرارت میں زبردست تبدیلی گھر کے مینو میں تبدیلی کا مطالبہ کرتی ہے، اس موسم میں گرم پکوانوں اور مشروبات کا استعمال تو آپ کر رہے ہوں گے لیکن بہت سی ایسی دوسری غذائیں بھی ہیں جو سردیوں کے لیے بہترین ہیں۔
ایسی ہی ایک دیسی غذا جس کے متعدد فوائد ہیں آملہ ہے، آملہ کو کئی طریقوں سے کھایا جا سکتا ہے اور اس کے متعدد صحت سے جُڑے فوائد ہیں، یہ نہ صرف قوت مدافعت بڑھانے میں کردار ادا کرتا ہے بلکہ کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
آملہ کو کئی طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے آملہ کے استعمال کی سب سے عام شکلوں میں سے ایک یہ ہے کہ اسے مربا کے طور پر استعمال کیا جائے، اس سے پہلے کہ ہم آملہ کے فوائد بتائیں پہلے آپ کو آملہ کا مربہ بنانے کی ترکیب بتا دیتے ہیں۔

آملہ کا مربہ بنانے کا طریقہ

• کانٹے کا استعمال کرکے آملہ کے اندر سے بیج نکال لیں۔
• 1 چمچ لیموں کا رس پانی میں گھول لیں اور آملہ کو رات بھر بھگو دیں۔
• اب اگلی صبح آملہ کو نکال کر اچھی طرح دھو لیں، اس عمل کو ایک بار پھر دہرائیں۔
• اب ایک پتیلی میں پانی ابال لیں، پھر آملہ ڈالیں۔
• اب اسے اس وقت تک پکائیں جب تک یہ نرم نہ ہو جائے۔
• پانی سے آملہ نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔
• شیرا بنانے کے لیے اس ہی پانی میں چینی، لیموں کا رس، اور 6 کپ مزید پانی ملا لیں۔
• اب جب اس شیرے میں تار بننے لگیں تو اس میں آملہ ڈالیں اور اُبال لیں۔
• اب اسے تھنڈا ہونے دیں اور پھر کسی ایئر ٹائٹ جار میں ذخیرہ لیں۔v • لیجیئے مزیدار آملہ کا مربہ تیار ہے۔

آملہ کے حیرت انگیز فوائد

• آملہ وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے، جو جسم کے لیے ضروری ہے اور قوت مدافعت بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔
• آملہ میں چکنائی اور کاربوہائیڈریٹ کی مقدار کم ہوتی ہے، میٹابولزم کو بڑھانے کے علاوہ، یہ خواہشات کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔
• آملہ وٹامن اے سے بھرپور ہوتا ہے، جو آنکھوں کی صحت کو فروغ دیتا ہے اور آنکھوں میں پانی اور خارش جیسے مسائل کو کنٹرول کرتا ہے۔
• یہ وٹامن اے اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے، اس لیے آملہ ایک اینٹی ایجنگ جزو کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔
• آملہ ضروری فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے جو جلد اور بالوں کی صحت کو فروغ دیتا ہے۔

Sardion Main Amla Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sardion Main Amla Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sardion Main Amla Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5472 Views   |   09 Dec 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

موسمِ سرما میں آملہ کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے آملہ کے حیرت انگیز فوائد اور اس کا مربہ بنانے کا آسان طریقہ

موسمِ سرما میں آملہ کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے آملہ کے حیرت انگیز فوائد اور اس کا مربہ بنانے کا آسان طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ موسمِ سرما میں آملہ کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے آملہ کے حیرت انگیز فوائد اور اس کا مربہ بنانے کا آسان طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔