کچھ بھی کر لیں سجل کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا.. احد رضامیر کو رمشا خان کے ساتھ دیکھ کر مداحوں کے دل کیوں ٹوٹ گئے؟

حال ہی میں ہونے والی ایک ایوارڈز تقریب میں نامور اداکار احد رضا میر اور رمشا خان کو "بہترین آن اسکرین جوڑی" کا ایوارڈ ملنے پر مداحوں نے سجل علی کی یادیں تازہ کر دیں۔

2022 کے ایک مقبول ڈرامے میں شاندار کیمسٹری کے باعث احد اور رمشا کو اس اعزاز سے نوازا گیا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ مداحوں نے اس موقع پر احد اور سجل علی کی پرانی جوڑی کو یاد کیا، جب وہ بھی اسی طرح کا ایوارڈ جیت چکے تھے۔ سوشل میڈیا پر پرانی ویڈیوز ایک بار پھر زیر گردش ہیں، جن میں احد اور سجل کو ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

مداحوں کی جانب سے کیے جانے والے تبصروں میں سجل اور احد کی جوڑی کی تعریف اور ماضی کی یادیں نمایاں ہیں۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سوشل میڈیا پر احد رضا میر اور رمشا خان کے درمیان مبینہ رومانوی تعلقات کی خبریں زیر بحث رہتی ہیں، مگر دونوں نے ان افواہوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

یاد رہے کہ احد رضا میر اور سجل علی کے درمیان شادی کے بعد 2022 میں علیحدگی کی افواہیں زور پکڑنے لگیں۔ ان کی شادی مارچ 2020 میں ہوئی تھی، اور شادی کے ایک سال بعد ہی ان کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آنا شروع ہو گئیں، جو بالآخر طلاق کی خبروں میں تبدیل ہو گئیں۔

دونوں ستاروں نے اب تک اپنی ذاتی زندگی پر کوئی بیان نہیں دیا، تاہم احد کی عدم موجودگی صبور علی کی شادی میں بھی محسوس کی گئی، جس نے افواہوں کو مزید ہوا دی۔

Fan Ditched After Seeing Ahad And Ramsha Together

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Fan Ditched After Seeing Ahad And Ramsha Together and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fan Ditched After Seeing Ahad And Ramsha Together to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   775 Views   |   01 Oct 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کچھ بھی کر لیں سجل کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا.. احد رضامیر کو رمشا خان کے ساتھ دیکھ کر مداحوں کے دل کیوں ٹوٹ گئے؟

کچھ بھی کر لیں سجل کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا.. احد رضامیر کو رمشا خان کے ساتھ دیکھ کر مداحوں کے دل کیوں ٹوٹ گئے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کچھ بھی کر لیں سجل کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا.. احد رضامیر کو رمشا خان کے ساتھ دیکھ کر مداحوں کے دل کیوں ٹوٹ گئے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔