زیرے کو ہم کھانوں میں بگھار یا مصالحہ بھونتے ہوئے استعمال کرتے ہیں یا پھر زیادہ سے زیادہ اس کا پانی بنا کر چند دن پی لیتے ہیں۔ مگر آج ہم آپ کو زیرے کے استعمال کے ڈاکٹر کے بتائے ہوئے طریقے بتائیں گے۔
زیرہ کی غذائی اہمیت
زیرہ میں زیرے میں آئرن، اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی ایفلامینٹری خصوصیات کے علاوہ وٹامن ای، وٹامن اے اور وٹامن سی کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے اس کے علاوہ وٹامن بی 6، تھیامن، رائبوفلیون اور نیاسن بھی موجود ہوتا ہے۔
ماہرین کی رائے
مس زوہا سہیل کلینیکل کنسلٹنٹ کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ زیادہ تر بیماریوں کی جڑ موٹاپا ہوتا ہے جس کی بڑی وجہ نظام ہاضمہ کا سلو ہونا ہوتا ہے۔ زیرے کا استعمال نظام ہاضمہ کو تیز کرتا ہے۔ اس لئے اسے روزانہ کی خوراک میں ضرور شامل کریں۔ خاص طور پر وہ افراد جو وزن کم کرنا چاہتے ہیں وہ زیرے کو اپنی ہر خوراک کا حصہ ضرور بنائیں۔
زیرے کو کیسے استعمال کریں؟
مس زویا کا کہنا تھا صبح کی شروعات ہی زیرے اور نیم گرم پانی سے کریں۔ اس کے لئے اگر ناشتے میں انڈہ کھاتے ہیں تو کوشش کریں نمک کی جگہ زیرہ چھڑک کر کھائیں۔ اس کے علاوہ روٹی میں زیرہ شامل کر کے کھایا جاسکتا ہے یا پھر چاول اور سلاد میں بھی ڈالا جاسکتا ہے جس سے اضافی چربی تیزی سے پگھلے گی۔