موسم سرما آپ کی جلد کے لیے سخت ہو سکتا ہے اور اسے پھیکا بنا سکتا ہے لیکن صحیح غذائیں آپ کی رنگت کو چمکدار اور صحت مند رکھ سکتی ہیں اسی لیے موسم سرما میں املوک کا پھل آپ کے کچن میں ہونا چاہیے۔
سردیوں میں سورج کی شعاعیں کم ہوتی ہیں لیکن پھر بھی نقصان دہ ہوتی ہیں، ایسے میں املوک آپ کی جلد کو ماحولیاتی نقصان سے بچانے میں مدد کرتے ہیں۔
قدرتی چمک کے لیے املوک اسمودی بنانے کا طریقہ:
۔ سب سے پہلے ایک املوک کو دھو کر اس کے چار ٹکڑے کرلیں، اور چیا سیڈز (تخم شربتی) کو پانی میں بھگا کر رکھ دیں۔
۔ اب بلینڈر میں املوک، دہی اور چیا سیڈز ڈال کر بلینڈ کریں جب تک کہ ہموار اور کریمی پیسٹ نہ بن جائے۔
۔ اسکے بعد مکسچر کو ایک پیالے میں منتقل کریں اور تقریباً 30 منٹ تک فریج میں رکھیں۔
۔ لیجیئے مزیدار املوک اسمودی تیار ہے!!
۔ آپ چاہیں تو اوپر سے ڈرائے فروٹ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
یہ موس ایک تازگی بخش اور جلد کیلیئے بہترین علاج ہے، جسے آپ بغیر کسی سائیڈ افیکٹ کے ڈر سے پی سکتے ہیں۔ اس کا نہ صرف ذائقہ حیرت انگیز ہے، بلکہ یہ آپ کی جلد کی پرورش اور حفاظت میں بھی مدد کرتا ہے۔
Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Amlok For Glowing Skin In Winter and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Amlok For Glowing Skin In Winter to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.