میں 2 مرتبہ حاملہ ہوئی لیکن اب مجھے بچے نہیں چاہیئیں ۔۔ بے اولادی کا طعنہ ! جادیہ افگن اولاد کی خواہش سے متعلق بتاتے ہوئے

Mujhe Bachhe Nahi Chahyea Says Nadia Afghan

ماں بننا کسی بھی عورت کے لیے سب سے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ ہر عورت کی خؤاہش ہوتی ہے کہ اس کو خدا اولاد سے نوازے اس کی گود بھر دے۔ لیکن کچھ خواتین اس اعزاز سے محروم بھی رہ جاتی ہیں۔ کچھ کو ماں بننے کے لیے شدید انتظار اور جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔ اداکارہ نادیہ افگن بھی ان خواتین میں سے ایک ہیں جن کے ہاں اولاد جیسی نعمت نہیں ہے۔ اداکارہ نے کچھ دنوں پہلے احسن خان کے شو میں بتایا تھا کہ:'' '' میری اور جواد جودی کی شادی کو جون میں 15 سال مکمل ہوگئے۔ ہم دونوں کی دوستی بہت اچھی ہے۔ ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں۔ ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے لیے کھڑے رہتے ہیں۔ ہر وقت ایک دوسرے کے پیچھے لگے نہیں رہتے۔ دونوں مزے سے زندگی کو انجوائے کرتے ہیں۔ میں ٹھنڈے مزاج کی بھی اپنی شوہر کی وجہ سے ہوں۔ '' '' ہمارے پاس دو کتے ہیں لیکن بچے نہیں ہیں۔ ایک بار میں نے بچوں سے متعلق سوچا لیکن منصوبہ بندی نہیں کی کیونکہ میں بچوں کے مستقبل کے حوالے سے خوفزدہ تھی اور آج بھی ہوں۔ میں اپنے بھائیوں کے بچوں کے حوالے سے بھی پریشان رہتی ہوں۔ کیونکہ آج کل کا دور بہت الگ ہے۔ اس دور میں جن کے بچے ہیں وہ واقعی سمجھدار اور ہمت والے لوگ ہیں۔ ایک بار ہم نے بھی سوچا تھا کہ ہمارے اپنے بھی بچے ہونے چاہیئیں لیکن پھر میں نے سوچا کہ دنیا میں بہت سے بچے ہیں۔

2 مرتبہ حاملہ ہوئی لیکن اللہ کی مرضی نہیں تھی، اس کے بعد ڈاکٹر نے آئی وی ایف کا مشورہ دیا لیکن میرے شوہر نے میرا ساتھ دیا اور مجھے اس تکلیف سے بچا لیا۔ مجھے بچے پسند ہیں میں چاہتی تو گود لے سکتی تھی لیکن ایسا ممکن نہ ہوا کیونکہ میں اگر ایک بچے کو گھر لے آتی تو کیا مجھ سے منسلک لوگ اس بچے کی دادی، دادا تمام رشتے بھی اس سے اسی طرح محبت کرتے ؟ میں شاید یہ کہوں کہ میں سب سے اچھی پھپھو ہوں تو اس میں کوئی برائی نہیں ہوگی، میں ایک اچھی خالہ ہوں ۔۔ بچے نہ ہونا عورت کی کمزوری نہیں ہے یہ قدرت کا نظام ہے ۔۔

Mujhe Bachhe Nahi Chahyea Says Nadia Afghan

Mujhe Bachhe Nahi Chahyea Says Nadia Afghan

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Mujhe Bachhe Nahi Chahyea Says Nadia Afghan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mujhe Bachhe Nahi Chahyea Says Nadia Afghan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira   |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2369 Views   |   07 Nov 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

میں 2 مرتبہ حاملہ ہوئی لیکن اب مجھے بچے نہیں چاہیئیں ۔۔ بے اولادی کا طعنہ ! جادیہ افگن اولاد کی خواہش سے متعلق بتاتے ہوئے

میں 2 مرتبہ حاملہ ہوئی لیکن اب مجھے بچے نہیں چاہیئیں ۔۔ بے اولادی کا طعنہ ! جادیہ افگن اولاد کی خواہش سے متعلق بتاتے ہوئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں 2 مرتبہ حاملہ ہوئی لیکن اب مجھے بچے نہیں چاہیئیں ۔۔ بے اولادی کا طعنہ ! جادیہ افگن اولاد کی خواہش سے متعلق بتاتے ہوئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔