پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق بولر شعیب اختر کی ان کی والدہ سے محبت کے بارے میں تو ہر کوئی ہی جانتا ہے کہ وہ کس قدر اپنی ماں کے فرمانبردار تھے اور انکی بات کو حکم کا درجہ دیتے تھے۔ ان کی زندگی سے جڑا ایک قصہ ساتھی کھلاڑی نے بتایا، آئیے جانتے ہیں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ثقلین مشتاق نے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر اور ان کی اپنی والدہ سے بے پناہ محبت کے بارے میں ایک دلچسپ کہانی شیئر کی۔
ثقلین مشتاق نے کہا کہ، میں آنے والی نسل کو بتانا چاہتا ہوں کہ شعیب اختر اپنی والدہ سے کتنا پیار کرتے تھے اور انھوں نے ان کی کس قدر خدمت کی، آج وہ جو کچھ ہیں اپنی ماں کی وجہ سے ہیں۔"
انہوں نے شعیب اختر اور ان کی والدہ کا قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ، ہم ان دنوں انگلینڈ میں تھے میچز چل رہے تھے، اتنے میں شعیب کی والدہ کی کال آئی اور انہوں نے فون پر بتایا کہ وہ جو آٹا کھاتی ہیں وہ مل نہیں رہا۔ جسے شعیب خود لایا کرتے تھے۔
یہ سن کر شعیب اگلےہی دن پاکستان کیلیئے روانہ ہوگیا اور ماں کے لیئے آٹا خرید کر انہیں دے کر دوسرے دن واپس انگلینڈ پہنچ گیا۔ یہ دیکھ کر انگلینڈ کے کھلاڑی بھی حیران رہ گئے اور کہنے لگے، یار یہ کیسا بندہ ہے ہم نے تو کبھی ایسا سوچا ہی نہیں۔
ثقلین مشتاق نے کہا، شعیب اختر کا اپنی ماں سے محبت کا اظہار صرف لفظی نہیں بلکہ عملی تھا، وہ ایک فرمانبردار بچہ تھا۔
واضح رہے شعیب اختر کی والدہ کا انتقال 26 دسمبر 2021 کو ہوا تھا۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Saqlain Mushtaq Share Shoaib Akhtar Story and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saqlain Mushtaq Share Shoaib Akhtar Story to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.