سردی میں مستقل خارش کی وجہ سے جلد چِھِل سی گئی ہے؟ جانیئے خارش سے فوری ریلیف کے چند آسان طریقے

سردی کے موسم میں جلد خشک اور کھردری ہو جاتی ہے کیونکہ جلد سے نمی ختم ہو جاتی ہے، ایسے میں اگر جلد کو پھر سے نمی فراہم نہ کی جائے تو خشک ہونے کی وجہ سے جلد پر خارش ہونے لگتی ہے جو بڑھتے بڑھتے ایک تکلیف دہ عمل بن جاتی ہے۔
مستقل ایک ہی جگہ پر خارش ہونے کی وجہ سے ہم بےچینی کا شکار رہتے ہیں اور کھجا کھجا کر جلد کو خراب کر لیتے ہیں، اکثر لوگ تو اتنی خارش کا شکار رہتے ہیں کہ کھجانے سے زخم بھی بنا لیتے ہیں۔
آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں چند ایسے گھریلو نسخے جن کو آزما کر آپ خارش سے فوری طور پر نجات حاصل کر سکتے ہیں، وہ کونسے طریقے ہیں آیئے جانتے ہیں۔

جلد سے خارش دور کرنے کے گھریلو نسخے

• ایلوویرا جیل

ایلو ویرا جیل جلد پر جادوئی اثر ڈالتا ہے، کیل مہاسوں سے لے کر ایگزیما اور جلد پر نکلنے والے دانوں تک جلد کی تقریباً ہر حالت کو تازہ ایلو ویرا جیل سے دور کیا جا سکتا ہے، ایلو ویرا میں زخموں کو ٹھیک کرنے والی، سوزش سے بچانے والی، اینٹی وائرل اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو جلد کے دانے کو مؤثر طریقے سے کم کرنے میں مدد کر سکتی ہیں اور جلن یا سوزش کو بھی دور کر سکتی ہیں۔
جلد سے خارش دور کرنے کے لئے ایلو ویرا کے پودے سے ایک تازہ پتہ لیں، اس پتے سے جیل نکال کر اسے خارش والی جلد پر براہِ راست لگائیں، ایک سے دو مرتبہ ایسا کرنے سے خارش سے نجات مل جائے گی۔

• ٹی ٹری آئل

ٹی ٹری تیل میں اینٹی سیپٹیک اور سوزش کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں، مطالعات سے پتہ چلا ہے کہ ٹی ٹری کے تیل کی اینٹی مائکروبیل خصوصیات جلد کی خارش، جلن اور مہاسوں کا مؤثر طریقے سے علاج کر سکتی ہیں۔ٓ ٹی ٹری آئل میں کیریئر آئل یا زیتون کا تیل شامل کریں، آپ ٹی ٹری آئل کو موئسچرائزر میں بھی ملا سکتے ہیں، نہانے کے بعد مکسچر کو متاثرہ جگہ پر لگائیں، باقاعدگی سے استعمال جلد کے داغوں اور خارش کو مؤثر طریقے سے کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

• کھوپرے کا تیل اور ہینگ

جلد سے الرجی والی خارش دور کرنے کے لئے کھوپرے کے تیل میں ہینگ ملائیں اور اسے ملا کر اچھی طرح سے جلن اور خارش والی جلد پر لگائیں، ایسا کرنے سے الرجی دور ہو جائے گی اور خارش سے نجات مل سکے گی۔

Sardi Main Kharish Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sardi Main Kharish Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sardi Main Kharish Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3176 Views   |   14 Dec 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

سردی میں مستقل خارش کی وجہ سے جلد چِھِل سی گئی ہے؟ جانیئے خارش سے فوری ریلیف کے چند آسان طریقے

سردی میں مستقل خارش کی وجہ سے جلد چِھِل سی گئی ہے؟ جانیئے خارش سے فوری ریلیف کے چند آسان طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردی میں مستقل خارش کی وجہ سے جلد چِھِل سی گئی ہے؟ جانیئے خارش سے فوری ریلیف کے چند آسان طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔