اگر آپ بھی کھیرے، انڈے اور یہ چیزیں فریج میں رکھتے ہیں تو فوراً چھوڑ دیں ورنہ ۔۔ جانیئے ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو فریج میں رکھنے سے آپ ان بیماریوں میں مبتلا بھی ہوسکتے ہیں

فریزر سب گھروں میں استعمال ہوتا ہے اور اسکی صاف صفائی سب ہی گھروں میں ہوتی ہے، اور زیادہ سے زیادہ کھانے پینے کی چیزیں بھی فریزر میں رکھی ہوتی ہیں اور پھر اب تو عیدِ قرباں آ رہی ہے، ڈھیر سارا گوشت رکھنے کے لئے آپ بھی جگہ بنا رہی ہوں گی۔ لیکن ہمارے یہاں عموماً گھروں میں یہی ہوتا ہے کہ جو بھی چیز بچ گئی ہے یا کچن میں رکھی ہے، اُسے اُٹھا کر فریج میں رکھ دیا جاتا ہے اور سمجھا جاتا ہے کہ یہ کام ٹھیک کیا، کہ اسے فریج میں رکھ دیا اب وہ خراب نہیں ہوگی۔ ایسا کرنے سے یہی ہوتا ہے کہ فریج میں فالتو چیزیں بڑھتی چلی جاتی ہیں اور اس میں دیگر اہم چیزوں کورکھنے کی جگہ کم ہوتی جاتی ہے۔ خواتین کو یہ تک پتہ نہیں ہوتا کہ کچھ چیزوں کو فریج میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ چیزیں کمرے کے درجہ حرارت میں بھی ٹھیک رہتی ہیں۔ یہ یاد رکھیں کہ اگر فریج کو مکمل طور پر بھر دیا جائے تو اس کی کارکردگی متاثر ہونے لگتی ہے۔ لہذا یہاں کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں بتایا جا رہا ہے، جنہیں فریج میں رکھنا ضروری نہیں ہوتا، وہ چیزیں کیا ہیں، آئیے آپ بھی ان کے بارے میں جانیئے۔

انڈے:

٭ انڈے ہمارے ہاں فریج میں ہی رکھے جاتے ہیں، انڈوں کو رکھنے کے لئے ہمارے پاس فریج کے علاوہ کوئی جگہ ہی نہیں ہے، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ فریج میں انڈے نہیں رکھنے چاہیئے اور پھر بھی اگر آپ انڈے رکھ رہی ہیں تو ان کو ڈھک کر رکھیں، جس کی وجہ یہ ہے فوڈ فیکٹری فآر آل کے مطابق: '' انڈوں کو کمرے کے درجہ حرارت پر رکھنے سے ان میں غذائیت اور پروٹین زیادہ مقدار میں بڑھ جاتا ہے، جس کی وجہ سے یہ زیادہ فائدے مند ہیں، لیکن اگر آپ انڈوں کو فریج میں رکھتی ہیں تو اس سے ان کا درجہ حرارت فریز ہو جاتا ہے اور انڈے کی افادیت کم ہو جاتی ہے۔ لہٰذا انڈوں کو فریج میں نہ رکھیں، البتہ ڈھک کر رکھنے کے لئے اس لئے کہا گیا ہے تاکہ کسی حد تک ان کو فائدے مند بنایا جا سکے۔ ''

ٹماٹر:

٭ ٹماٹر کو فریج میں نہ رکھنے کی وجہ یہ ہے اس میں میلک ایسڈ پایا جاتا ہے اور زیادہ درجہ حرارت پر اس کی ایسٹک خصوصیات زیرو ہو جاتی ہیں ۔ ٹماٹروں کو فریج سے باہر رکھنا مناسب ہے، البتہ اگر آپ فریج میں ڈھیر سارے ٹماٹر رکھتی ہیں تو ان کو کسی کاغذ میں لپیٹ کر رکھیں۔

کھیرے:

٭ کھیرے کو فریج میں سب ہی رکھتے ہیں، لیکن ہمیں معلوم ہی نہیں کہ یہ کتنا خطرناک ہوسکتا ہے۔ ایسا کرنے سے کھیرے میں موجود بیٹا ہائیڈروآکسل ایسڈز ری ایکٹنٹ بن جاتے ہیں، جن کی وجہ سے بدہضمی ہوسکتی ہے۔ لہٰذا خیال اور احتیاط لازمی کریں۔

Fridge Mein Yeh Cheezain Naa Rakhen

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Fridge Mein Yeh Cheezain Naa Rakhen and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fridge Mein Yeh Cheezain Naa Rakhen to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shagufta  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3341 Views   |   13 May 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Shagufta is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shagufta is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اگر آپ بھی کھیرے، انڈے اور یہ چیزیں فریج میں رکھتے ہیں تو فوراً چھوڑ دیں ورنہ ۔۔ جانیئے ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو فریج میں رکھنے سے آپ ان بیماریوں میں مبتلا بھی ہوسکتے ہیں

اگر آپ بھی کھیرے، انڈے اور یہ چیزیں فریج میں رکھتے ہیں تو فوراً چھوڑ دیں ورنہ ۔۔ جانیئے ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو فریج میں رکھنے سے آپ ان بیماریوں میں مبتلا بھی ہوسکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ بھی کھیرے، انڈے اور یہ چیزیں فریج میں رکھتے ہیں تو فوراً چھوڑ دیں ورنہ ۔۔ جانیئے ایسی چیزوں کے بارے میں جن کو فریج میں رکھنے سے آپ ان بیماریوں میں مبتلا بھی ہوسکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔