سرسوں کے یہ ننھے بیج دمے کے حملے سے کیسے بچاتے ہیں؟ سرسوں کا تیل اپنے کھانوں کا حصہ بنائیے

سرسوں کے بیج جنہیں ہم رائی دانہ بھی کہتے ہیں ہمارے ایشائی کھانوں میں اکثر استعمال ہوتے ہیں ، یہ اچار، چٹنیوں کا بھی ضروری حصہ ہیں، اس کے ذائقے میں ہلکی کھٹاس ہوتی ہے جس کی وجہ سے اچار میں اس کا لازمی استعمال ہوتا ہے۔ کھانے اور غذا میں تو سب لوگ اس کا استعمال جانتے ہیں لیکن یہ ہماری صحت اور اکثر بیماریوں کے علاج میں بھی انتہائی مفید ہے۔ سرسوں کے بیج کے علاوہ سرسوں کا تیل بھی بے انتہا فائدہ مند ہے۔ اگر ہم اپنی خوراک میں عام کوکنگ آئل کی جگہ سرسوں کا تیل استعمال کرنا شروع کردیں تو اس سے ہماری صحت کے کتنے ہی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔
رائی دانےمیں گلوکوسینولیٹ پایا جاتا ہے جو رائی کو مختلف ذائقہ دیتا ہے جبکہ تحقیق سے یہ ثابت ہو چکا ہےکہ رائی دانہ میں موجود مرکبات انسانی جسم بالخصوص بڑی آنت میں سرطانی خلیوں کی روک تھام کرتے ہیں۔ یہ دانے اومیگا3 فیٹی ایسڈ، سیلینیوم، مینگنیز، میگنیشیم، وٹامن بی1 ، کیلشیم، پروٹین، زِنک اور ریشے سے بھرپور ہوتے ہیں ،رائی دانے کم کیلوریز رکھتے ہیں اور ایک چمچہ رائی دانہ صرف 32 کیلوریزاور 1.8 گرام کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل ہوتا ہے۔

صحت پر اثرات

جوڑوں اور گٹھیا کے درد میں مفید ، دمے کے حملوں کو بھی روکے
رائی دانے میں سیلینیوم پایا جاتا ہے جو کہ دمے کے مرض، جوڑوں اور گٹھیا کے درد میں اس کی شدت کو کم کردیتا ہے جبکہ اس میں موجود میگنیشئیم اور پوٹاشئیم بلڈ پریشر کم کرتا ہے اور مائگرین یعنی آدھے سر کے درد میں بھی افاقہ پہنچاتا ہے۔

سوزش اور انفیکشن کا مقابلہ کرے

رائی دانہ سوزش اور انفیکشن کا مقابلہ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ سانس کی نالی کو کھولتے ہیں ،اس کے ساتھ نزلہ زکام میں بھی آرام پہنچاتے ہیں۔ ماہرینِ طب کہتے ہیں کہ اگر کسی کو سانس لینے میں تنگی ہو تو وہ رائی کے دانے چبا لے افاقہ ہوگا ۔

نظامِ ہاضمہ بہتر کرے

رائی دانہ ہاضمے کے لئے بھی بہترین سمجھے جاتے ہیں ، اگر غور کریں تو پتہ چلتا ہے کہ کچن کے تمام مصالحوں میں نظامِ انہظام کی درستگی کا خاص عنصر موجود ہے لیکن ہم اس سے فائدہ نہیں اٹھاتے ۔ اور نظامِ انہظام کی گڑبڑ دیگر دوسری بیماریوں کی وجہ بن جاتی ہے۔ رائی دانہ آپ کے میٹا بولزم کو درست کرتا ہے۔

ہڈیوں کی مضبوطی

اس کے استعمال سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں چونکہ اس میں کیلشئیم اور میگنیشئیم موجود ہیں اس لئے اس سے ہڈیوں کو مضبوطی ملتی ہے خاص کر خواتین میں ہڈیوں کی کمزوری کی شکایت کافی عام ہے اور عمر بڑھنے کے ساتھ یہ بیماری بڑھ جاتی ہے۔ اس کا استعمال اس تکلیف میں بھی کام آتا ہے۔

آنتوں کا سرطان

سرسوں کے اس بیج میں وہ مرکبات پائے جاتے ہیں جو آنتوں کے سرطان کو روکنے کی طاقت رکھتے ہیں یہ سرطانی خلیوں کو روکنے اور بڑھنے سے بھی روکتے ہیں۔

کمردرد اور پٹھوں کی اکڑن

اگر آپ کمر درد یا پٹھوں کی اکڑن میں مبتلا ہیں تو رائی کے دانے چبا کر کھا لیں یہ درد میں مناسب کمی لاتے ہیں اور پٹھوں کی سوجن اور درد میں کمی لاتے ہیں۔

سرسوں کے تیل کے فوائد

1۔ سرسوں کا تیل جسم کے لیے انتہائی مفید سمجھاجاتا ہے، سرسوں کے تیل کی خوشبو اورذائقہ نہایت فرحت بخش ہوتا ہے، اس میں متعدد وٹامنز اورغذائی عناصر موجود ہوتے ہیں جس میں وٹامن ایچ ، وٹامن اے ، کیلشیم ، پروٹین، اور اومیگا 3 شامل ہوتے ہیں۔
2۔ سرسوں کا تیل اعصاب، ہڈی اور جوڑوں کے درد کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ یہ تیل وزن کم کرنے میں بھی معاون ہوتا ہے کیوں کہ اس میں کئی وٹامنز موجود ہوتے ہیں جو جسم کی چربی کو پگھلانے میں مدد دیتے ہیں۔
3۔ یہ دمہ اور ہڈیوں کے انفیکشن کے علاج میں بھی مدد کرتا ہے، سینے پر سرسوں کے تیل کی مالش کرنی چاہیے اس سے پھیپھڑوں میں آکسیجن کے بہاؤ میں آسانی رہتی ہے۔ شہد کے ساتھ ایک چائے کا چمچ سرسوں کا تیل لیا جائے تودمہ کی بیماری سے نجات ملتی ہے۔ بہتر ہے کہ اس معاملے میں اپنے معالج سے مشورہ بھی کر لیا جائے۔
4۔ سرسوں کا تیل کینسر کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈینٹس ہوتے ہیں، گلوکوزینولائٹس کے علاوہ یہ کینسر کے ٹیومر کی تشکیل کو کم کرتا ہے جو نظام انہضام اور بڑی آنت کو متاثر کرتا ہے۔ بڑی آنت اور مثانے کے کینسر کی نشونم کر کے ان کو پھیلنے سے روکتا ہے۔

Mustard Seeds Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Mustard Seeds Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mustard Seeds Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3209 Views   |   17 Jun 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

سرسوں کے یہ ننھے بیج دمے کے حملے سے کیسے بچاتے ہیں؟ سرسوں کا تیل اپنے کھانوں کا حصہ بنائیے

سرسوں کے یہ ننھے بیج دمے کے حملے سے کیسے بچاتے ہیں؟ سرسوں کا تیل اپنے کھانوں کا حصہ بنائیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سرسوں کے یہ ننھے بیج دمے کے حملے سے کیسے بچاتے ہیں؟ سرسوں کا تیل اپنے کھانوں کا حصہ بنائیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔