موت کا پہلے سے پتہ چلا تو کلمہ شہادت پڑھا ۔۔ کینسر نے مشہور کاروباری شخصیت کو کس طرح اپنے رب کے قریب کر دیا؟ دیکھیے

انسان کی زندگی میں کب کیا ہو جائے، کسی کو کچھ معلوم نہیں، وہ اپنی زندگی میں عیش و آرام کو فوقیت دیتا ہے، اس سب میں یہ بھول جاتا ہے کہ اسے اس دنیا سے بھی جانا ہے۔

آج آپ کو ایک ایسے ہی کاروباری شخصیت کے بارے میں بتائیں گے جسے اپنی موت کا پہلے سے ہی پتہ چل گیا۔علی بنات نامی سماجی کارکن اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے تھے جب انہوں نے ایک پیغام جاری کیا جس میں شکر ادا کر رہے تھے کہ میرا انتقال ہو گیا ہے۔

دراصل علی بنات فلسطینی نژاد آسٹریلوی کاروباری شخصیت تھے، جو کہ سیکیورٹی اور الیکٹرک کمپنی کے مالک تھے، مگر 2015 میں ہونے والی کینسر کی تشخیص نے ان کی زندگی بدل دی تھی۔

علی بنات سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کرتے تھے ان کے اس انسانیت دوست رویے نے ہر ایک کو متاثر کیا تھا۔ چاہے کالا ہو گورا، عربی ہو یا عجمی۔ انہوں نے ہر ایک کو ایک نگاہ سے دیکھا اور دل میں ان کے لیے اچھا سوچا۔

علی بنات کی جانب سے اپنے آخری پیغام میں بھی کچھ ایسی ہی باتیں کی گئی تھیں جو کہ کسی کو بھی جذباتی کر دیں گی۔ علی نے کہ ہم اپنی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے اللہ کی ہدایت کو بھول چکے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ بہت کم لوگوں کو یہ موقع ملتا ہے کہ انہیں پتہ ہو، کہ اب وہ اس دنیا سے جانے والے ہیں۔

علی کا کہنا تھا کہ ایک ہر لمحہ زندگی تبدیل ہو رہی ہے، جس طرح زندگی چل رہی ہے اس میں ہم اپنی خواہشات کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔

لیکن وہ اس لیے سب سے زیادہ مقبول ہوئے تھے کہ انہوں نے اپنی ویڈیو کی شروعات میں کہا تھا کہ الحمداللہ میرا انتقال ہو گیا ہے۔ وہ آگے کے معاملات کو قبول کر چکے تھے اور تیاری کر رہے تھے۔

Mout Ka Pata Chala To Kalma Parh Lia

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mout Ka Pata Chala To Kalma Parh Lia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mout Ka Pata Chala To Kalma Parh Lia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2627 Views   |   02 Nov 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 October 2024)

موت کا پہلے سے پتہ چلا تو کلمہ شہادت پڑھا ۔۔ کینسر نے مشہور کاروباری شخصیت کو کس طرح اپنے رب کے قریب کر دیا؟ دیکھیے

موت کا پہلے سے پتہ چلا تو کلمہ شہادت پڑھا ۔۔ کینسر نے مشہور کاروباری شخصیت کو کس طرح اپنے رب کے قریب کر دیا؟ دیکھیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ موت کا پہلے سے پتہ چلا تو کلمہ شہادت پڑھا ۔۔ کینسر نے مشہور کاروباری شخصیت کو کس طرح اپنے رب کے قریب کر دیا؟ دیکھیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔