گڑ کھانے کے چند حیرت انگیز فوائد

گُڑ کو انگریزی زبان میں Jaggery کہا جاتا ہے- گُڑ کو گنے کے رس سے تیار کیا جاتا ہے اور آج کے جدید دور میں بھی گُڑ کی تیاری کے لیے روایتی طریقے ہی استعمال کیے جاتے ہیں جو کہ انتہائی مشقت طلب اور کئی گھنٹوں پر محیط ہوتے ہیں- تاہم جتنی محنت گُڑ کی تیاری پر کی جاتی ہے اس سے زیادہ قیمتی اس سے حاصل ہونے والے فوائد ہیں- گُڑ کے قیمتی اور انمول طبی فوائد سے اکثر لوگ لاعلم ہوتے ہیں- ہمارا آج کا آرٹیکل گُڑ کے فوائد پر ہی مشتمل ہے جسے پڑھنا یقیناً آپ کی معلومات میں اضافے کا باعث بنے گا-


Jaggery Works as Blood Purifier - Gur Khoon Saf Karta Hai

گُڑ میں خون صاف کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے اور اس طرح جسم سے زہریلے مادوں کا خاتمہ ہوجاتا ہے- یہی وجہ ہے کہ آپ گُڑ استعمال کر کے خون سے متعلق بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں-



Jaggery for Stomach Bloating

گُڑ پیٹ میں بننے والی گیس اور آنتوں کے علاج کے لیے انتہائی مفید ہے- ہر کھانے کے بعد گُڑ کا صرف ایک چھوٹا سا ٹکڑا کھانے سے آپ اپھارہ پن اور گیس سے بچ سکتے ہیں-


Jaggery Helps Relieve Migraine

گُڑ آئرن٬ میگنیشیم اور پوٹاشیم پر مشتمل ہوتا ہے جو کہ سر درد کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں- اور اگر سر میں درد ہو بھی رہا ہو تو گُڑ کی وجہ سے درد میں کمی واقع ہوسکتی ہے-


Jaggery Helps Stop Hiccups

ہچکیاں آنے کی صورت میں ایک چمچ پر گُڑ اور تھوڑا سا ادرک رکھ کر نیم گرم پانی کے ساتھ کھانے سے آپ کا گلا صاف ہوجاتا ہے اور ہچکیاں رک جاتی ہیں-


Jaggery Benefits for Hair

خوبصورت بالوں کے لیے گُڑ٬ ملتانی مٹی اور دہی ملا کر سر میں لگائیں- اس طرح آپ کے بال لمبے٬ موٹے اور چمکدار ہوجائیں گے-



Gur for Anemia

گُڑ ایسے افراد کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے جن میں خون کی کمی پائی جاتی ہے- گُڑ میں موجود آئرن کی بھرپور مقدار خون میں ہیموگلوبین کی سطح کو بلند کرتی ہے اور ساتھ ہی لال خلیے بھی پیدا کرتی ہے-



Jaggery to Relieve Respiratory Problems

گُڑ نظامِ تنفس کے مسائل بچاتا ہے- یہ جسم کے درجہ حرارت کو درست رکھتا ہے اور اسی اینٹی الرجی کی خصوصیات پھیپھڑوں اور گلے کی بیماریاں لاحق ہونے سے بچاتی ہیں-



Boosts Immunity

گُڑ کا استعمال آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے اور یوں آپ جسمانی طور پر تندرست رہتے ہیں- گُڑ میں پایا جانے والے چند معدنیات بلخصوص زنک زہریلے مادوں کے خلاف مزاحمت کرتا ہے -


Jaggery as Energy Booster

اگر آپ کو تھکن محسوس ہو رہی ہو تو تھوڑا سا گُڑ کھا لیں- یہ آپ کی توانائی میں اضافہ کردے گا اور وہ بھی کسی قسم کے مضر اثرات مرتب کے بغیر- ذیابیطس کے مریض بھی گُڑ کی تھوڑی سی مقدار استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ یہ گلوکوز کی سطح میں اضافہ نہیں کرتا-



Jaggery for Weight Loss

گُڑ وزن میں کمی لانے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے- گُڑ میں موجود وٹامن اور معدنیات کی بھاری مقدار انسان کے نظامِ ہضم کو بہترین رکھتے ہیں اور یوں انسان صحت مند رہتا ہے-



Jaggery is laden with dozens of health benefits, yet many people think of it as just a form of sugar. Explore the hidden health in eating jaggery in Urdu as compiled by KFoods.com.

Jaggery or Gur is exclusively healthful for digestion, stomach, blood purification, bloating treatment, hiccups, headaches and migraines. Eating simply a little amount of jaggery after the meal is a prevention measure for many diseases.

Know how rich jaggery is and what are it's noteworthy benefits to humans.

Jaggery Benefits Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Jaggery Benefits Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jaggery Benefits Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humayun  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   41839 Views   |   09 Jun 2019
About the Author:

Humayun is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humayun is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 November 2024)

گڑ کھانے کے چند حیرت انگیز فوائد

گڑ کھانے کے چند حیرت انگیز فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گڑ کھانے کے چند حیرت انگیز فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔