سالن کی پیاز اور سلاد کی پیاز ۔۔ ایک پیاز کی 7 اقسام، کیا آپ جانتے ہیں ان کے مختلف استعمال کے بارے میں؟

ہمارے یہاں پیاز کے بنا کھانا بنانے کا تصور بھی نہیں کیا جاتا چاہے وہ سستی ہو یا مہنگی کسی نہ کسی طرح تھوڑی بہت صحیح لیکن پیاز کھانے میں ڈالنی ضرور ہے، کیونکہ یہ کھانے کا اہم جز بن گئی ہے اور اس کے اپنے فائدے بھی بے شمار ہیں۔ پیاز کو مختلف طور پر استعمال کیا جاتا ہے جیسے کہ سالن میں، سلاد میں، پکوڑوں میں وغیرہ وغیرہ۔ مگر اس حوالے سے بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ پیاز سات اقسام کا ہوتا ہے اور ہر ڈش میں پیاز کا استعمال اس کی قسم کے ساتھ کرنے پر ہی اصل ذائقہ حاصل ہو سکتا ہے-

پیلا پیاز

یہ سب سے عام پیاز ہوتا ہے جو ہر جگہ آسانی سے دستیاب ہوتا ہے۔ اس کی باہر والی خشک کھال براؤن رنگ کی ہوتی ہے جب کہ اندر والا حصہ رس دار آف وائٹ رنگ کا ہوتا ہے جس کی تیز اور چبھتی ہوئی بو ہوتی ہے- یہ نشاستے سے بھرپور ہوتا ہے اس وجہ سے پکنے میں دیر تک گھلتا نہیں ہے- اس وجہ سے عام طور پر اس کو فرائی حالت میں استعمال بہتر ہوتا ہے اس کے علاوہ اس کا استعمال پلاؤ کے اندر اچھا رہتا ہے اور حلیم وغیرہ میں اس کو فرائی کر کے اوپر تڑکہ لگانے کے لیے بہترین ہوتا ہے

سرخ پیاز

یہ اپنے سرخی مائل پرپل رنگ کی وجہ سے علیحدہ ہی سے پہچانا جاتا ہے۔ اپنے رنگ کی وجہ سے اور مٹھاس کی وجہ سے عام طور پر اس پیاز کا استعمال سلاد، برگر وغیرہ میں بہت بہتر ہوتا ہے اس کے علاوہ اس پیاز کا اچار بھی بہت لذيذ ہوتا ہے اور عام طور پر اس پیاز کو پکا کر کھانے کے بجائے کچا کھانا زيادہ بہتر ہوتا ہے-

سفید پیاز

اس کی کھال سفید رنگ کی ہوتی ہے جس کے اوپر سبز دھبے بھی ہوتے ہیں یہ پیاز ذائقے کے اعتبار سے بہت اچھا ہوتا ہے- اس کو مختلف قسم کے ساسز میں استعمال کیا جاتا ہے یہ آسانی سے گھل جانے والا پیاز ہوتا ہے اس کو اگر سالن میں استعمال کیا جائے تو یہ جلدی گھل تو جاتا ہے مگر اس کی مٹھاس سالن کے ذائقے کو خراب کر سکتی ہے- اس کے علاوہ اس کا استعمال فرنچ سوپ میں بھی کیا جاتا ہے-

میٹھا پیاز

اس کا چھلکا خوبصورت سنہری رنگ کا ہوتا ہے یہ سائز میں بڑے اور وزن میں ہلکے ہوتے ہیں ان کی خاصیت ان کا میٹھا ذائقہ ہوتا ہے- اس کے رنگ بنا کر فرائی کر کے کھائے جاتے ہیں اس کے علاوہ اس کی مٹھاس کی وجہ سےاس کو کچا بھی کھایا جا سکتا ہے اس کے پکوڑے بہت اچھے ہوتے ہیں۔

ہرا پیاز

یہ کچا پیاز بھی کہلاتے ہیں جو کہ ہری ڈنڈيوں کے ساتھ ڈنٹھل میں ہوتے ہیں یہ بہت تیز بو کے ساتھ قدرے چبھتے ہوئے ذائقے کے ہوتے ہیں- ان کو عام طور پر آملیٹ اور سینڈوچ وغیرہ بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ اس کا استعمال فرائڈ رائس اور چاومن وغیرہ میں بھی کیا جاتا ہے-

گندنا (لیکس)

یہ پتوں والے سبز رنگ کے پیاز کے ڈنٹھل ہوتے ہیں جس کا تنا سفید اور پتے ہرے ہوتے ہیں- یہ عام طور پر بیک کی ہوئی سبزیوں کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کا استعمال چپلی کباب وغیرہ کی تیاری میں بھی کیا جاتا ہے-

اتلی (شیلوٹ)

یہ لمبوتری شکل کے ہوتے ہیں جن کی کھال براؤن اور اندر پتے پرپل رنگ کے ہوتے ہیں یہ ایک ساتھ جڑی ہوئی کئی ڈنٹھلوں پر مشتمل ہوتا ہے- اس کی خوشبو بہت چبھتی ہوئی اور ذائقہ بہت تیز ہوتا ہے ۔اس وجہ سے اس کا استعمال بہت کم ہی کیا جاتا ہے تاہم فرائيڈ چکن کی ڈشز میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے جس میں اس کو کافی پسند کیا جاتا ہے-

Pyaz Ki Aqsam

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Pyaz Ki Aqsam and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pyaz Ki Aqsam to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4477 Views   |   30 Nov 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

سالن کی پیاز اور سلاد کی پیاز ۔۔ ایک پیاز کی 7 اقسام، کیا آپ جانتے ہیں ان کے مختلف استعمال کے بارے میں؟

سالن کی پیاز اور سلاد کی پیاز ۔۔ ایک پیاز کی 7 اقسام، کیا آپ جانتے ہیں ان کے مختلف استعمال کے بارے میں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سالن کی پیاز اور سلاد کی پیاز ۔۔ ایک پیاز کی 7 اقسام، کیا آپ جانتے ہیں ان کے مختلف استعمال کے بارے میں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔