نادیہ خان کا ائیر وائس مارشل اورنگزیب سے کیا رشتہ ہے؟ اداکارہ کا انکشاف سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

Nadia Khan Reveals Her Relation With AVM Aurangzeb Ahmed

جب ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے بھارتی آپریشن "سندور" کے جواب میں پاک فضائیہ کی شاندار کارروائی "بنیان المرصوص" کے بعد پریس کانفرنس کی، تو سارا منظر بدل گیا۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی نمائندگی کرتے ہوئے جب وہ میڈیا کے سامنے آئے، تو صرف ان کی باتوں نے نہیں، ان کی شخصیت نے بھی سب کو گرویدہ بنا لیا۔ ایک دن میں ہی وہ "نیشنل کرش" بن گئے۔

اور اب، مارننگ شو "رائز اینڈ شائن" کی میزبان نادیہ خان نے بھی اے وی ایم اورنگزیب سے جڑی دلچسپ یادیں شیئر کر ڈالیں۔

نادیہ نے اپنی اور اپنے شوہر فیصل راؤ کی پرانی تصویر دکھاتے ہوئے انکشاف کیا، یہ تصویر 1989 کی ہے، جب یہ سب فائٹر پائلٹس ہوا کرتے تھے۔ فیصل نے شادی کے بعد مجھے بتایا تھا کہ، ان کے تین بھائی ہیں، لیکن پھر کہا، ایک بھائی اور بھی ہے — اورنگزیب۔ بہت زبردست فائٹر پائلٹ ہے، تمہیں ملواؤں گا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ دونوں گھنٹوں فون پر بات کرتے تھے، پھر میں ان سے ملی، ان کی فیملی بہت شاندار ہے، ان کی بیوی ایک بااخلاق خاتون ہیں اور بچے بھی بہت تمیزدار ہیں، اور ان کے گھر کی جلیبی نہ کھائی تو سمجھیں کچھ نہ کھایا۔

نادیہ نے مزید کہا، جب ان سے ملاقات ہوئی تو وہ صرف پاکستان کی باتیں کرتے رہے۔ ایک جذبہ تھا ان میں، ایک جنون۔ فیصل بھی ہمیشہ کہتے ہیں کہ وہ چاہتے ہیں ان کا بیٹا اورنگزیب جیسا بنے، اُن جیسا محب وطن، اُن جیسا نڈر۔

لیکن جناب، سوشل میڈیا تو کسی کو معاف نہیں کرتا! نادیہ خان کے اس بیان پر مداحوں نے ملا جلا ردعمل دیا۔

کسی نے طنز کیا، ناکامی میں کوئی دوست نہیں ہوتا، کامیابی میں سب رشتہ دار نکلتے ہیں۔

ایک اور صارف نے سوال اٹھایا، نادیہ، کوئی نئی تصویر ہو تو دکھائیں، یہ 1989 والی کب تک چلے گی؟

کسی نے چٹکی لی، کیا اورنگزیب صاحب کو پتہ ہے کہ آپ کے شوہر اُن سے 'گھنٹوں' فون پر باتیں کرتے تھے؟

تو کسی نے کہا، نادیہ کو کوئی ایوارڈ دو، خبروں میں رہنے کے لیے کتنی محنت کرتی ہیں۔

اب سچ کیا ہے، اور دکھاوا کیا — یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ فی الحال تو اورنگزیب سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں… اور نادیہ خان بھی ٹرینڈنگ میں ہیں۔

Nadia Khan Reveals Her Relation With Avm Aurangzeb Ahmed

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Nadia Khan Reveals Her Relation With Avm Aurangzeb Ahmed and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nadia Khan Reveals Her Relation With Avm Aurangzeb Ahmed to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   3262 Views   |   22 May 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 23 May 2025)

نادیہ خان کا ائیر وائس مارشل اورنگزیب سے کیا رشتہ ہے؟ اداکارہ کا انکشاف سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

نادیہ خان کا ائیر وائس مارشل اورنگزیب سے کیا رشتہ ہے؟ اداکارہ کا انکشاف سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نادیہ خان کا ائیر وائس مارشل اورنگزیب سے کیا رشتہ ہے؟ اداکارہ کا انکشاف سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔