موسم سرما میں خشک جلد کا خیال کیسے رکھا جائے؟ جانیئے کچن میں موجود چند چیزوں سے جلد کا خیال رکھنے کا آسان اور سستا طریقہ

موسمِ سرما آتے ہی بالوں اور جلد کے مسائل شروع ہو جاتے ہیں جس میں انسان نہ صرف اُلجھ سا جاتا ہے بلکہ کولڈ کریمز کا استعمال کر کر کے اپنی جلد کو سیاہ بھی کر لیتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے کچن میں موجود چند چیزوں سے بھی آپ خشک موسم میں اپنی جلد کو نرم و ملائم اور تروتازہ رکھ سکتے ہیں۔
خشکی کے سبب جِلد پر خارش سمیت جلد پھٹنے لگتی ہے اور دن بہ دن یہ مسئلہ بڑھتا جاتا ہے ایسے میں آپ کے کچن میں موجود کن چیزوں کے استعمال سے آپ اپنی جلد کو نم اور خوبصورت بنا سکتے ہیں آیئے جان لیتے ہیں۔

خشک موسم میں گھریلو اجزاء سے جلد کو خوبصورت بنائیں

• ہوم میڈ کولڈ کریم

گلیسرین، عرقِ گلاب اور لیموں کا استعمال آپ کی جلد کو خشک موسم کے تمام مسائل سے دور کر سکتا ہے ان تینوں چیزوں کو ہم وزن لے کر مکس کریں اور بوتل میں بھر کر رکھ لیں اب رات سونے سے پہلے اسے ہاتھ پاؤں اور چہرے پر لگائیں۔

• بالائی اور شہد

دو چمچ بالائی، ایک چمچ شہد اور چار قطرے لیموں کا رس ملا کر پیسٹ بنائیں اور چہرے پر لگا لیں، پندرہ منٹ کے بعد چہرہ دھو لیں، نرم و ملائم اور چمکدار جلد ملے گی۔

• ہوم میڈ فروٹ ماسک

سردیوں میں خشک جلد کے لیے کیلے کا ماسک ایک بہترین نسخہ ہے اس کے استعمال سے جلد کو قدرتی نمی اور چمک ملتی ہے ایک پسا ہوا کیلا، خشک دودھ او ر ایک چائے کا چمچ شہد ملا کر پیسٹ تیار کر لیں پھر چہرے اور پوری گردن پر لگائیں، 15 منٹ کے بعد چہرہ اور گردن دھو لیں۔

• دہی کا ماسک

دہی قدرتی نمی حاصل کرنے کا بہترین زریعہ ہے ایک چمچ شہد اور ایک چمچ دہی لیں اور اچھی طرح مکس کر کے اسے چہرے اور گردن پر لگا لیں 15 سے 20 منٹ بعد چہرہ دھو لیں دہی کا ماسک جلد میں نمی پیدا کرتا ہے ساتھ ہی رنگت بھی نکھارتا ہے۔

• ڈیپ موائسچرائزنگ

سردی کے موسم میں ڈیپ موائسچرائزنگ اور اسٹیم بےحد ضروری ہے 2 چمچ زیتون کا تیل اور ایک چمچ کاسٹر آئل ملا کر نیم گرم کر لیں اور چہرے پر لگائیں، اب ایک کپڑے کو گرم پانی میں بھگو کر چہرے پر رکھ دیں تاکہ تیل جلد کی اندرونی تہہ میں جذب ہو سکے، یہ جلد کو ڈیپ موائسچرائز کرنے کا بہترین طریقہ ہے جو روز رات میں کیا جا سکتا ہے۔

Mosam E Sarma Main Jild Ka Khayal Kese Rakhain

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Mosam E Sarma Main Jild Ka Khayal Kese Rakhain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mosam E Sarma Main Jild Ka Khayal Kese Rakhain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   3127 Views   |   01 Nov 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

موسم سرما میں خشک جلد کا خیال کیسے رکھا جائے؟ جانیئے کچن میں موجود چند چیزوں سے جلد کا خیال رکھنے کا آسان اور سستا طریقہ

موسم سرما میں خشک جلد کا خیال کیسے رکھا جائے؟ جانیئے کچن میں موجود چند چیزوں سے جلد کا خیال رکھنے کا آسان اور سستا طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ موسم سرما میں خشک جلد کا خیال کیسے رکھا جائے؟ جانیئے کچن میں موجود چند چیزوں سے جلد کا خیال رکھنے کا آسان اور سستا طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔