میں نے اس انسان کے کہنے پر شوبز چھوڑا ۔۔ اِسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہنے کے بعد سابق اداکار علی افضل خان کی زندگی میں کیا بدلاؤ آیا؟ کئی سال بعد انکشاف کردیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سابق اداکار علی افضل خان کبھی پی ٹی وی کے ڈراموں میں بطور اہم کردار کرتے دکھائی دیتے تھے مگر اچانک پھر وہ انڈسٹری سے ایسے غائب ہوئے کہ پھر وہ کبھی نظر نہ آئے۔

کچھ سال بعد ان کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں انہوں نے چہرے پر داڑھی رکھ لی تھی اور معلوم ہوا کہ انہوں نے اسلام کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے اور وہ دعوتِ تبلیغ کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

حال ہی میں علی افضل خان کو ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جس میں انہوں نے شوبز چھوڑنے کے بعد کی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

پاکستانی اداکار علی افضل خان نے کہا کہ ان کے شوبز سے کنارہ کشی اور دین میں دلچسپ لینے کے پیچھے معروف نعت خواں جنید جمشید نے اہم کردار ادا کیا۔

علی افضل نے بتایا کہ میں نے 20 سے 22 انڈسٹری میں کام کیا، اپنے طویل کیریئرکے دوران میں نے بطور اداکار و میزبان کئی پراجیکٹس کیے، اسی دوران چونکہ معروف نعت خواں گلوکار تھے اور میں ایکٹر تھا ہماری اکثر وبیشتر ملاقات ہوتی رہتی تھی۔

سابق اداکار کے مطابق میں نے میزبانی کے دوران قرآن کو جاننا اور سمجھنا شروع کر دیا تھا لیکن اس کے بعد جب ذاتی اختلافات کی بنا پر میزبانی چھوڑی تو جنید جمشید نے مجھے دین کی تبلیغ کی جانب مائل کر دیا، اس دوران پہلے تین اور پھر 40 دن کاچلا کاٹا، نماز باقاعدگی سے پڑھنا شروع کی، اس کے بعد میرے پاس دو راستے تھے شوبز سے دوری یاپھر دین سے لگاؤ، میں نے دین کا راستہ اختیار کیا اور شوبز کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ دیا۔

سابق اداکار نے بتایا کہ ایک اداکار جو کہ اپنے کیریئر کی بلندی پر ہو اس کے لیے اپنا کیریئر چھوڑنا آسان نہیں ہوتا لیکن میں نے شوبز چھوڑنے سے 8 سے 9 ماہ پہلے تہیہ کر لیا تھا کہ میں شوبز چھوڑ دوں گا اس کے بعد میں نے ہر طرح کے کنٹریکٹس کرنا بند کر دیے۔

Ali Afzal Khan Ne Showbiz Kyun Chora

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ali Afzal Khan Ne Showbiz Kyun Chora and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ali Afzal Khan Ne Showbiz Kyun Chora to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   852 Views   |   28 Jan 2024
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

میں نے اس انسان کے کہنے پر شوبز چھوڑا ۔۔ اِسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہنے کے بعد سابق اداکار علی افضل خان کی زندگی میں کیا بدلاؤ آیا؟ کئی سال بعد انکشاف کردیا

میں نے اس انسان کے کہنے پر شوبز چھوڑا ۔۔ اِسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہنے کے بعد سابق اداکار علی افضل خان کی زندگی میں کیا بدلاؤ آیا؟ کئی سال بعد انکشاف کردیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں نے اس انسان کے کہنے پر شوبز چھوڑا ۔۔ اِسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہنے کے بعد سابق اداکار علی افضل خان کی زندگی میں کیا بدلاؤ آیا؟ کئی سال بعد انکشاف کردیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔