اگر آپ کسی وجہ سے بازار سے اپنے پسندیدہ کلینرز خرید کر نہیں لا سکی ہیں تو پریشان نہ ہوں یہاں ہم آپ کو 5 ایسے سلوشن بنانا سکھائیں گے جس کی مدد سے آپ پورے گھر کی باآسانی صفائی کر سکتے ہیں۔ اور اس میں کچھ ٹپس ایسی ہیں کہ کیسے اپنے گھر کی چیزوں کو آپ گھر کو چمکانے میں استعمال کریں گے آپ یہ پڑھ کر حیران رہ جائیں گے۔
کلیننگ سلوشن بنانے کے لئے کچھ ضروری ٹپس
کم مقدار میں کلینر بنائیں ،بہت زیادہ بنانے سے اس کی کار کردگی میں فرق پڑے گا۔
اس میں اپنا پسندیدہ ایسینشل آئل کے قطرے ملالیں تاکہ آپ کا گھر مہکتا رہے۔
ہر بوتل پر لیبل ضرور لگائیں بمعہ اس کے اجزاء کے تاکہ وہ بوتل کسی کھانے پینے کی اشیاء رکھنے کے استعمال میں نہ لائی جائے۔
اپنا ڈش واشنگ لیکوئڈ خود بنائیں
گرم پانی 2 کپ
لیکوئڈ صابن 3 کھانے کے چمچ
گلیسرین 2 چائے کے چمچ
سفید سرکہ 2 کھانے کے چمچ
ایسینشل آئل 10 قطرے
تمام اجزاء کو کسی بڑی اسپرے یا کسی لیکوئڈ ڈش واش کی بوتل میں بھر لیں،استعمال سے پہلے اس کو اچھی طرح ہلالیں۔۔
اس سے آپ برتنوں کی دھلائی کے علاوہ کارپٹ یا کسی اور کپڑے کے داغ کے لئے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
کچن کے کاؤنٹر ٹاپ یا فرش بھی صاف کر سکتے ہیں۔
گلاس اور ونڈو(کھڑکی) کلینر
سفید سرکہ آدھا کپ
آئسوپروفائل(رگڑنے والا) الکوحل ایک چوتھائی کپ
گرم پانی 2 کپ
ان تمام اجزاء کو ملا کر کسی اسپرے بوتل میں ڈال دیں ۔استعمال سے پہلے اچھی طرح ہلالیں۔
کھڑکیوں کی صفائی، گلاس ٹاپ ٹیبل، شیشے کی صفائی کے لئے بہترین۔
وارننگ۔۔
اس گھر کے بنے کلینر سے الیکٹرونکس آئٹم،جیسے ٹی وی،کمپیوٹر مانیٹر یا سیل فون اسکرین ہرگز صاف نہ کریں۔
مختلف النوع چیزوں کی صفائی کا کلینر
سفید سرکہ 1کپ
پانی 1 کپ
لیمن زیسٹ 1 چائے کا چمچ
ان تمام چیزوں کو ملا لیں اور کسی اسپرے بوتل میں بھر لیں ۔اسے کسی ٹھنڈی اور خشک جگہ پر رکھیں۔
اس سے سخت سطح والی جگہیں جیسے کہ کچن اور باتھ روم کے کاؤنٹرز صاف کر سکتے ہیں۔
کچرے دان کو صاف کر سکتے ہیں۔
کاؤنٹرز پر سے پانی کے نشان صاف کر سکتے ہیں۔
دیوار پر سے انگلیوں کے نشان صاف کر سکتے ہیں۔
اس کلینر کو ماربل پر استعمال نہ کریں اس کے ایسڈ سے پتھر خراب ہو سکتا ہے۔
اپنا برتن دھونے کا پاؤڈر خود بنائیں
بوریکس 1 کپ
واشنگ سوڈا 1 کپ
پاؤڈر سٹرک ایسڈ آدھا کپ
کوشر نمک آدھا کپ
ان تمام پاؤڈرز کو مکس کر لیں۔ائیر ٹائٹ پلاسٹک کنٹینر میں بھر لیں۔
ٹوائلٹ کی صفائی کے لئے کلینر
بیکنگ سوڈا 2 کپ
ایسنشل آئل (ٹی ٹری، لیونڈر،اور پائن ان سب میں جراثیم کش خصوصیات ہوتی ہیں) 1ٹی اسپون
سفید سرکہ
ایک شیشے کا سیل بند ہونے والا کنٹینر لے لیں۔ سوڈا اور ایسینشئل آئل کو مکس کر لیں، یہ مکسچر تقریباً 30 مرتبہ استعمال ہوسکتا ہے۔
جب یہ تیار ہو جائے تو اس کا ایک کھانے کا چمچ اس مکسچر کا ٹوائلٹ بول(کموڈ یا ڈبلیو سی) میں ڈالیں اس کے اوپر دو کپ سرکہ ڈالیں ۔یہ سلوشن ایک دم جھاگ دور ہو کر اوپر اٹھے گا جیسے تیزاب ڈالنے سے ہوتا ہے۔اب اس کو 10 سے 15 منٹ کے لئے چھوڑ دیں ۔اب ٹوائلٹ برش سے رگڑ لیں۔
آپ کے اسٹور میں موجود چیزیں آپ کے گھر کو جگمگا سکتی ہیں۔
صرف کچھ ایسینشئل آئل،جیسے کہ بیکنگ سوڈا،ڈسٹلڈ سفید سرکہ ،لیموں،اورٹوتھ پیسٹ آپ کی صفائی کے معمولات کو آسان بنا سکتےہیں اور زیادہ موثر ثابت ہو سکتے ہیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ghar Ki Safai Ke Liye Cleaner Khud Banayn and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ghar Ki Safai Ke Liye Cleaner Khud Banayn to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.