کیا آپ بھی ہر روز سوتے وقت دودھ پیتے ہیں؟ جانیں اس سے متعلق کچھ حیرت انگیز تحقیق، جس کے بعد آپ بھی اس عادت کو ترک کردیں گے

بچپن سے ہم سنتے آرہے ہیں کہ رات کو سوتے وقت دودھ پی کر سونا چاہیئے، اور ہم میں سے نہ جانے کتنے لوگ ہوں گے جن کی اب یہ پختہ عادت بن گئی ہوگی۔ لیکن کیا 30 سال کی عمر کے بعد بھی آپ کی یہ عادت برقرار ہے؟ تو جانیئے اس سے آپ کی صحت پر کیا اثر پڑ سکتا ہے۔

30 سال سے زیادہ عمر کے اکثرلوگ لیکٹیس انزائم کی کمی کی وجہ سے دودھ برداشت نہیں کر پاتے۔ اگرچہ ہڈیوں کی صحت کے لیے دودھ کا استعمال ضروری ہے کیونکہ یہ پروٹین کے سب سے اہم ذرائع میں سے ایک ہے، لیکن اس کے فوائد کو جذب کرنے کے لیے استعمال کا وقت بہت اہم ہے۔

کیلیفورنیا میں مقیم معدے کے ماہر ڈاکٹر پلانیپن مانیکم نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ سونے سے پہلے کسی شخص کو دودھ کیوں نہیں پینا چاہیے۔ ایک مختصر کلپ میں انہوں نے کہا کہ 30 سال سے زیادہ عمر کے لوگ لیکٹیز انزائم کی کمی کی وجہ سے اسے برداشت نہیں کر پاتے۔

ویڈیو میں، انہوں نے کہا، چھوٹی آنت میں لیکٹیس انزائم نامی ایک انزائم ہوتا ہے جو دودھ میں موجود لیکٹوز کو چھوٹے چھوٹے مالیکیولز جیسے گلوکوز اور گیلیکٹوز میں توڑ دیتا ہے اور آسانی سے جذب ہو جاتا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ بچوں کے جسم میں لیکٹیس انزائم موجود ہوتا ہے جو انہیں دودھ کو آسانی سے ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ تاہم، 5 سال سے اوپر کی عمر سے، جسم میں لیکٹیس کی پیداوار میں کمی آتی جاتی ہے۔

تقریباً 30 سال کی عمر میں، لیکٹیس کی پیداوار صفر ہوتی ہے۔ اور اسکے بغیر، دودھ براہ راست بڑی آنت تک پہنچتا ہے اور اس میں موجود بیکٹیریا بدہضمی کا سبب بن سکتے ہیں۔ اسلیئے کسی شخص کو رات کو سونے سے پہلے دودھ نہیں پینا چاہیے

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو ہاضمے کے مسائل نہ بھی ہوں تو سونے سے پہلے دودھ نہ پئیں، کیونکہ اس سے بیماری آپ کے پیٹ کی چربی کے گرد گھومے گی۔ اگر آپ دودھ پینا چاہتے ہیں تو سونے سے 2 سے 3 گھنٹے پہلے پی لیں، نہ کہ سونے سے پہلے

امریکی ڈیری سائنس ایسوسی ایشن کے نائب صدر سوسن ڈنکن نے بتایا کہ، جب کیلشیم، فاسفورس اور وٹامن ڈی جیسے غذائی اجزا خوراک میں موجود نہیں ہوتے جب انسان 20 سال کے درمیان میں ہوتا ہے، جو کہ ہڈیوں کی ساخت اور دیگر حیاتیاتی افعال کے لیے ضروری ہوتا ہے، تو جسم ہماری ہڈیوں سے دستبردار ہوجاتا ہے۔

ڈنکن نے کہا کہ، دودھ میں ایسے غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو ہڈیوں کی صحت، دل کی صحت اور کینسر کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ضروری ہیں۔

اگر کسی شخص میں دودھ کی برداشت کم نہ ہو تو سونے سے چند گھنٹے قبل ایک گلاس پینا، سونے سے پہلے پینے سے زیادہ فوائد کا حامل ہے۔

Rat Ko Doodh Peeny Ke Nuqsanat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Rat Ko Doodh Peeny Ke Nuqsanat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rat Ko Doodh Peeny Ke Nuqsanat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2476 Views   |   20 Dec 2022
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کیا آپ بھی ہر روز سوتے وقت دودھ پیتے ہیں؟ جانیں اس سے متعلق کچھ حیرت انگیز تحقیق، جس کے بعد آپ بھی اس عادت کو ترک کردیں گے

کیا آپ بھی ہر روز سوتے وقت دودھ پیتے ہیں؟ جانیں اس سے متعلق کچھ حیرت انگیز تحقیق، جس کے بعد آپ بھی اس عادت کو ترک کردیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ بھی ہر روز سوتے وقت دودھ پیتے ہیں؟ جانیں اس سے متعلق کچھ حیرت انگیز تحقیق، جس کے بعد آپ بھی اس عادت کو ترک کردیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔