جانتے ہیں کہ مٹی کے برتن میں پانی پینا صحت پر کیسے حیرت انگیز اثرات مرتب کرتا ہے

پانی زندگی کالازمی جز ہے اس کے بغیر حیات کا تصور ممکن نہیں،ہر انسان کے لئے دن میں آٹھ گلاس یا اس سے زیادہ جسمانی ضرورت کے مطابق پانی پینا لازمی ہے تا کہ جسم اپنے تمام افعال بہتر طریقے سے انجام دے سکیں۔لیکن اگر آپ یہی پانی کسی ایسے برتن،بوتل یا گلاس میں پیتے ہیں جو پانی کو صاف کرنے کے بجائے مزید آلودہ بنا دے تو یہ پانی آپ کو صحت دینے کے بجائے بیماری کا سبب بن جائے گا۔تو کس برتن میں پانی کو محفوظ کرنا چاہئے اور کس گلاس میں پانی پینا زیادہ بہتر ہے اس کا جواب بہت آسان اور وہ ہے مٹی کے برتن۔ہزاروں سالوں سے پانی کو زخیرہ کرنے اور محفوظ رکھنے کے لئے مٹی کے برتنوں کو استعمال کیا جاتا رہا ہے لیکن موجودہ زمانے میں اس کی جگہ پلاسٹک نے لے لی ہے جو کہ انسانی صحت کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ مٹی کے برتن چونکہ قدرتی مرکب یعنی مٹی سے بنتے ہیں تو اسی لئے یہ انسان دوست ہیں۔یہ نہ صرف صحت کے بہترین ہیں بلکہ یہ بے حد سستے بھی اور ہر جگہ سے بآسانی انہیں خریدا جاسکتا ہے۔جانتے ہیں کہ مٹی کے برتن میں پانی جمع اور محفوظ کرنے میں کیا حکمت پوشیدہ ہے اور یہ صحت کے لئے کیوں بہتر تصور کیا جاتا ہے۔

قدرتی طور پر ٹھنڈ ارکھے

مٹی کے برتن میں پانی رکھنا پانی کی قدرتی ٹھنڈک کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے،مٹی کے برتن میں چھوٹے چھوٹے سوراخ ہوتے ہیں اور ان سوراخوں کے ذریعے پانی تیزی سے بخارات بن جاتا ہے جس سے پانی ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔یعنی پانی اگر گرم بھی ہوگا تووہ مٹکے میں آکرٹھنڈ اہوجائے گا۔ اس کے برعکس فریج میں رکھا جانے والا پانی حد سے زیادہ ٹھنڈا ہوتا ہے جو دھو پ اور گرمی سے آنے والے اور سخت پیاس کے نتیجے میں یہ پانی پیناگلے کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔

میٹابولزم کو تیز کرنے مدد فراہم کرتا ہے

مٹی کے برتن میں محفوظ کیا جانے والا پانی ہر طرح کے کیمیکل سے پاک ہوتا ہے،اس لئے اس کے استعمال سے میٹابولزم کی رفتار کو تیز کیا جاسکتا ہے۔مٹی کے برتن میں رکھا جانے والا پانی چونکہ مضر صحت کیمیکل سے محفوظ ہوتا ہے تو نظام انہضام کو بھی بہتر کرتا ہے۔

قدرتی الکلائین کا ماخذ

انسانی جسم کا تیزابیت کا حامل ہے جبکہ مٹی الکلائین ہے جو جسم میں تیزابیت کو کم کرکے اس کے phکی سطح کو بڑھنے سے روکتی ہے جتنی تیزابیت بڑھے گی اتنی بیماریاں جنم لے گی۔یہی وجہ ہے کہ مٹی کے برتن میں پانی پینے سے تیزابیت اور پیٹ کے کئی مسائل سے بچنے میں مدد ملتی ہیں۔

گرمی میں لو لگنے سے بچاتا ہے

سخت گرمی کے مہینوں میں لو لگنے یا سن اسٹروک ایک مسئلہ بنتا جا رہا ہے مٹی کے برتن میں رکھا جانے والا پانی لویا سن اسٹروک کا مقابلہ کرنے میں مدد فرہم کرتا ہے۔کیونکہ مٹی کے برتن پانی کی معدنیات اور غذائی اجزاء کو برقرار رکھتے ہیں اسی لئے یہ پانی تیزی سے جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

گلے کے لئے بہتر ٹھنڈک رکھنے والاپانی

فریج کا ٹھنڈا پانی پینے سے گلے میں خارش اور درد سوسکتا ہے۔تاہم مٹی کے برتن کے پانی کا مثالی درجہ حرارت ہوتا ہے جو گلے کے لئے بہترین تصور کیا جاتا ہے اور یہ کسی بیماری اور کھانسی کہ وجہ نہیں بنتا۔

قدرتی طور پر صاف کرنے والا

مٹی کے برتن نہ صرف پانی کو ٹھنڈا کرنے کے لئے مفید ہیں بلکہ اسے قدرتی طور پاک کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں، اور اس طرح پینے کے پانی کو صاف صحت بخش بناتے ہیں۔تو آج ہی مٹی کے برتن گھر لائیں اور پلاسٹک کی مضر صحت بوتلوں کی جگہ پانی کو ان میں محفوظ کریں اور صحت مند رہیں۔

Mitti Ke Bartan Main Pani Peeny Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Mitti Ke Bartan Main Pani Peeny Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mitti Ke Bartan Main Pani Peeny Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6622 Views   |   18 Oct 2021
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

جانتے ہیں کہ مٹی کے برتن میں پانی پینا صحت پر کیسے حیرت انگیز اثرات مرتب کرتا ہے

جانتے ہیں کہ مٹی کے برتن میں پانی پینا صحت پر کیسے حیرت انگیز اثرات مرتب کرتا ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جانتے ہیں کہ مٹی کے برتن میں پانی پینا صحت پر کیسے حیرت انگیز اثرات مرتب کرتا ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔