قبض اور بواسیر کو نظرانداز مت کیجئے یہ جان لیوا ہیں

قبض ایک عالمی مسئلہ بن چکی ہے بواسیر سے ہونے والے کینسر اور بڑی آنت کے کینسر کی یہی وجہ ہے اور بہت سے موزی امراض کا سبب ہے جس میں گیس وغیرہ شامل ہے. قبض ہمیشہ سے حکیموں کی نظر میں بیماریوں کی ماں رہی ہے اور ڈاکٹروں نے اسے مہلک بیماریوں کی وجہ کہا ہے۔
بواسیر چاہے خونی ہو یا بادی دونوں کی وجہ قبض ہے. آج کل کے فاسٹ فوڈز اور تیز مصالہ جات والے کهانوں کے دور میں ان مسائل کی شرع بہت بڑهتی جا رہی ہے اسی وجہ سے لوگ اکثر رہنے والی مرض یعنی قبض پہ زیادہ توجہ نہیں دیتے. لوگ دو یا تین دن یا اس سے بهی زیادہ دن رہنے والی قبض کو بهی نظرانداز کر دیتے ہیں. اکثر قبض رہنے کی وجہ سے بواسیر پیدا ہوتی ہے جس کا اگر جلد علاج نہ کروایا جائے تو مسئلہ آپریسن تک جا پہنچتا ہے. اور بڑی آنت میں پاخانہ کا زیادہ دیر رکا رہنا اور سخت حالت میں رہنا آنتوں کی دیواروں کو زخمی کر دیتا ہے جس سے بڑی آنت کے کینسر کا خطرہ لاحق ہو جاتا ہے. اگر آپکو قبض رہتی ہے پاخانے کے ساته خون آتا ہے اور پیٹ میں بلا وجہ درد رہتی ہے تو جلد از جلذ ڈاکڑ سے رجوع کریں. قبض کی بہت سی وجوہات ہیں لیکن اہم کا زکر کرتے ہیں.

بازاری کهانوں سے پرہیز کریں.
تیز مصالہ جات والے کهانه مت کهائیں.
زیادہ سبزیوں کا اور ریشہ دار سبزیوں کا استمال کریں
کهانا کهانے کے بعد ایک گهنٹہ تک پانی نہ پیئیں۔
کهانے کے بعد پیپسی کوکا کولا اور سپرائیٹ وغیرہ سے پرہیز کریں۔
تیر مرچیں نہ کهائیں۔
کهانے میں دہی کا زیادہ استمال کریں۔
جب پاخانہ آئے تو اس کو مت روکیں۔

اب اس پرہیز کے ساته آپ کو اس کا ایک بہترین علاج بتاتے ہیں۔
روزنہ صبح و شام اسپغول کے چهلکے کے دو چمچ ایک گلاس پانی یا روح افزاز میں ملائیں اور پانچ مٹ کے بعس پی لیں اوپرسے ایک اور گلاس پانی پئیں اور یہی طریقہ شام کو کریں۔
دن کو ایک لیڑ سے زیادہ پانی پئیں. یا ایسی اشیا استمال کریں جن سے ایک لیٹر سے زیادہ پانی آپکے جسم تک پہنچ جائے. کهانا کهانے کے.بعد بہتر ہے کچه چہل قدمی کر لی جائے. انشااللہ قبض نہیں ہوگی.

Qabz R Bawaseer Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Qabz R Bawaseer Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Qabz R Bawaseer Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8356 Views   |   19 Apr 2022
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

قبض اور بواسیر کو نظرانداز مت کیجئے یہ جان لیوا ہیں

قبض اور بواسیر کو نظرانداز مت کیجئے یہ جان لیوا ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ قبض اور بواسیر کو نظرانداز مت کیجئے یہ جان لیوا ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔