جگر۔۔ خون صاف کرنے کی مشین ۔ اس کو آلودگی سے بچانے والی غذائیں کون سی ہیں؟

انسانی جسم قدرت کی ایسی کاریگری ہے کہ جس کو چاہ کر بھی انسان سمجھ نہیں سکتا ، جتنی باریکی اور نفاست سے اللہ نے یہ نظام بنایا ہے اس کو سمجھنے کے لئے انسان کئی دہائیوں سے محنت کر رہا ہے۔ انسانی جسم کا ہرہرعضو کارآمد اور پیچیدہ ہے۔ ہر عضو کے کئی کئی کام ہیں، گویا یہ اس مشین کے ہر پرزے کی اپنی الگ اہمیت ہے۔ ہمارا جگر بھی انسانی مشین کا اہم ترین پرزہ ہے۔ جس کی اہمیت سے کسی طور بھی انکار نہیں کیا جا سکتا۔ یہ ہمارے جسم میں موجود خون کی صفائی کا کام کرتا ہے، یہ مسلسل کام کرتا ہے، اسی لئے جو لوگ زیادہ الکوحلک ڈرنکس استعمال کرتے ہیں ان کا جگر خراب ہوجاتا ہے۔ اور جسم میں خون بننا بند ہوجاتا ہے، رنگت سیاہ پڑ جاتی ہے اور ان کا بچنا مشکل ہوجاتا ہے۔ یہ دو اہم ترین اجزاء بائل اور گلوکوز پیدا کرتا ہے، جو جسم کے لئے انتہائی ضروری ہیں۔
اسی طرح ایسے بازاری کھانے یا مرغن غذائیں زیادہ کھائی جائیں تو بھی جگر کی کارکردگی سست پڑنے لگتی ہے اور وہ صحیح طور پر کام نہیں کرتا۔ لیکن اللہ نے جہاں اتنی اہم مشین بنائی وہیں اس کو چالو رکھنے کے لئے ایسی غذائیں بھی پیدا کیں جو اس کے افعال کو تیز اور آلودگی سے پاک کر دیتی ہیں۔ اور اس کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ وہ غذائیں کون سی ہیں یہاں ہم ان کے بارے میں جانیں گے۔

ہلدی:

ہلدی کے بارے میں تو ہر شخص جانتا ہے کہ یہ مفید ترین مصالحہ ہے جو کہ ہمارے دیسی کھانوں کی زینت بنتا ہے، اس میں بہترین قسم کے اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو کہ جگر کی ریپئرنگ کا کام بخوبی سرانجام دیتے ہیں، یہ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگس خصوصیات سے بھرپور ہے، اسی لئے یہ جگر کے مردہ سیلز کو بھی دوبارہ کام کرنے کے قابل بنا دیتی ہے۔

لہسن:

لہسن میں بھی اللہ نے قدرتی شفاء کی خصوصیت پیدا کی ہے اس کے اندرسیلینئم نامی منرل کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔ یہ بھی جگر کو صاف کرنے کا کام بخوبی سر انجام دیتا ہے۔ اس میں موجود انزائمزجسم سے فاضل مادے نکال باہر کرتے ہیں۔

سٹرس فروٹ:

جتنے بھی ترش پھل ہیں اللہ نے ان میں خون صاف کرنے کی قدرتی صلاحیت رکھی ہے ۔ یہ پھل جگر میں ڈیٹوکسیفائنگ انزائمزپیدا کرتے ہیں جو خون سے فاضل مادوں کو صاف کر دیتے ہیں۔

سبز پتوں والی سبزیاں:

گوبھی کی نسل کی سبزیوں وغیرہ کے اندر گلوکو سائنولیٹ موجود ہوتا ہے، جیسے کہ گوبھی، بند گوبھی، بروکلی میں۔ یہ جگر کے اندر خُون کو صاف کرنے کی صلاحیت کو بڑھا کر جگر کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔ اسی طرح سبز پتوں والی سبزیاں جن میں سلفر اور آئرن موجود ہوتا ہے یہ جگر کو طاقت دیتی ہیں ان میں کلوروفل کی بھی بڑی مقدار ہو تی ہے جو جگر کی اچھی طرح سے صفائی کردیتی ہے۔

چقندر:

چقندر میں آئرن موجود ہوتا ہے اوریہ خون بنانے اور خون میں آکسیجن کی مقدار بڑھا کر اسے صاف کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں موجود فائبر جگر میں موجود فاضل مادوں کو بھی جسم سے نکال باہر کرتا ہے۔

اخروٹ:

اخروٹ کے فوائد سے کون واقف نہیں اس میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس کے اندر ایسے امائنو ایسڈ بھی موجود ہیں جو کہ جگر کی قدرتی طور پر صفائی کردیتے ہیں، اور جو مادے فلٹر نہیں ہوپاتے ان کو بھی بآسانی فلٹر کردیتا ہے۔

گاجر:

گاجر میں وٹامن اے، بیٹا کیروٹین، اور فلیوونائیڈز موجود ہے، جوکہ جگر کی کارکردگی کو تیز کرتے ہیں۔ اور جگر کی بیماریوں سے بچاتے ہیں۔

گرین ٹی:

سبز چائے جسم سے فاسد مادوں کو کھینچ نکالتی ہے، یہ جگر کے لئے بہترین ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جگر کو طاقتور بناتے ہیں ۔

Jigar Ko Aloodgi Se Bachane Wali Ghizain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Jigar Ko Aloodgi Se Bachane Wali Ghizain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jigar Ko Aloodgi Se Bachane Wali Ghizain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2524 Views   |   12 Aug 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

جگر۔۔ خون صاف کرنے کی مشین ۔ اس کو آلودگی سے بچانے والی غذائیں کون سی ہیں؟

جگر۔۔ خون صاف کرنے کی مشین ۔ اس کو آلودگی سے بچانے والی غذائیں کون سی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جگر۔۔ خون صاف کرنے کی مشین ۔ اس کو آلودگی سے بچانے والی غذائیں کون سی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔