افطار میں کون سا کھجور کھانا چاہیے؟سنت رسولﷺ میں آپ کے لئے کن کن بیماریوں سے نجات کا آسان حل موجود ہے؟

رمضان المبارک وہ مہینہ ہے جس میں کھجور کا استعمال سب سے زیادہ کیا جاتا ہے ،پوری دنیا میں کھجور کا بے تحاشا استعمال رمضان میں ہی ہوتا ہے۔ کیونکہ یہ سنت رسولﷺ اور رمضان کی خاص سوغات ہے ، یوں تو کھجور پورا سال ہی مارکیٹ میں نظر اتی ہے لیکن خاص طور پر رمضان کے بابرکت مہینے میں ہرمسلمان گھرانے میں اس کا استعمال انتہائی عقیدت سے کیا جاتا ہے۔ پوری دنیا میں مصر اور خلیج فارس میں اس کی پیدا وار سب سے زیادہ ہے۔ یہ ہمارے نبیﷺ کا پسندیدہ پھل تھا۔ اور وہ اسے کھانا پسند فرماتے تھے ، بعض اوقات ان کے گھر میں کھانے کو کچھ نہ ہوتا تو صرف کھجور ہی ان کا کھانا ہوتا تھا۔ اسی لئے تمام مسلمانوں کے لئے اللہ نے اس پھل میں برکت رکھ دی ہے۔اس میں کئی بیماریوں سے نجات ہے، یہ پھل چھ ہزار قبل مسیح سے کاشت کیا جارہا ہے۔ فوری توانائی کا بہترین ذریعہ ہے۔ آئیے ایک نظر اس کے طبی فوائد پر بھی ڈالتے ہیں۔
کھجور میں فائبر، پوٹاشیم، کاپر، مینگنیز، میگنیشم اور وٹامن بی سکس جیسے اجزا شامل ہوتے ہیں جو کہ متعدد طبی فوائد کا باعث بنتے ہیں۔
افطار کے وقت شدید گرمی اور کمزوری سے جب آپ نڈھال ہوتے ہیں تو کھجور آپ کی فوری توانائی کا ذریعہ بن جاتی ہے۔
اگر کسی کے پیٹ میں کیڑے ہوں تو کھجور کا نہار منہ استعمال مفید رہتا ہے۔
پکی ہوئی کھجور کا مستقل استعمال کثرت سے خون آنے کی بیماری میں بھی مفید ہے یہ غدودوں کی خرابی، جھلیوں کی سوزش، غذائی کمی اور ہیموگلوبن کی کمی سے پیدا ہو جاتی ہے۔کھجور ان سب کا مکمل علاج ہے۔
مدینے میں پیدا ہونے والی عجوہ کھجور کا گٹھلی سمیت استعمال دل کی بیماریوں میں مفید ہے ، شریانوں کی رکاوٹ کو دور کرتی ہے ۔ اس کھجور کی گٹھلی تریاق کا کام کرتی ہے۔
دمہ کی بیماری میں بھی فائدہ مند ہے ۔

کھجور کا مسلسل استعمال اور اس کی پسی ہوئی گٹھلیاں دل کے بڑھ جانے میں مفید ہیں۔ یہی نسخہ کالاموتیا کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

تپ دق یا ٹی بی میں بھی فائدہ پہنچاتی ہے کیونکہ یہ سینے سے بلغم کو خارج کرتی ہے ۔

پرانے سے پرانے قبض کو بھی ختم کرتی ہے اس میں موجود فائبر آنتوں کے افعال کو تیز کرتا ہے ۔ اس مقصد کے لیے کھجور کو ایک گلاس پانی میں رات بھر پڑا رہنے دیا جائے، بعد میں اسی پانی میں انہیں حل کر کے شربت کی صورت میں صبح کے وقت پی لیا جائے تو یہ بہترین قبض کشا دوا کا کام کرے گی۔

شیر خوار بچوں کو بھی کھجور چبا کر دی جائے تو ان کی بھی صحت اچھی ہوتی ہے۔

جلی ہوئی کھجور زخموں سے خون بہنے کو روکتی ہے اور زخم جلدی بھرتی ہے‘ خشک کھجور کو جلا کر راکھ بناکر بوقت ضرورت استعمال میں لایا جاتا ہے۔

کھجور کو خشک کرکے ہمراہ گٹھلی رگڑ کر منجن بنایا جاتا ہے جو دانتوں اور مسوڑھوں کومضبوط کرتا ہے۔

مغز بادام دو تولے اور کھجور دو تولے کھانا باہ کو مضبوط کرتا ہے۔

کھجور کو دھو کر دودھ میں ابال کر دینا زچگی کے بعد کی کمزوری اور بیماری کے بعد کی کمزوری کو دور کرتا ہے۔

کھجور کھانے سے عمر میں اضافے کے ساتھ نظر کی کمزوری کو بڑی حد تک روکا جا سکتا ہے، خاص طور پر رات کے وقت اندھے پن کی شکایت رفع کرنے میں کھجور کی افادیت مسلم ہے۔

اگر کھجور کو پورے سال کھانے کی عادت بنا لی جائے تو اس سے بہت سارہ بیماریوں سے نجات مل سکتی ہے ۔ صرف رمضان المبارک میں ہی نہیں بلکہ روزانہ دو سے تین کھجوریں صبح نہار منہ کھانے کی عادت بنا لی جائے تو یہ آپ کو جسمانی طور پر بے حساب فائدہ پہنچائے گی اور خون کی کمی وغیرہ کی شکایات بھی دور کر دے گی۔

Aftar Main Kon C Khajoor Khana Faida Mand Hai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Aftar Main Kon C Khajoor Khana Faida Mand Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aftar Main Kon C Khajoor Khana Faida Mand Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1995 Views   |   11 Apr 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

افطار میں کون سا کھجور کھانا چاہیے؟سنت رسولﷺ میں آپ کے لئے کن کن بیماریوں سے نجات کا آسان حل موجود ہے؟

افطار میں کون سا کھجور کھانا چاہیے؟سنت رسولﷺ میں آپ کے لئے کن کن بیماریوں سے نجات کا آسان حل موجود ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ افطار میں کون سا کھجور کھانا چاہیے؟سنت رسولﷺ میں آپ کے لئے کن کن بیماریوں سے نجات کا آسان حل موجود ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔