نہیں چاہتا بچہ اس دنیا میں آئے، جہاں۔۔ ڈکی بھائی شادی کے 2 سال بعد بھی بچہ کیوں نہیں چاہتے؟ پوڈکاسٹ میں انکشاف

Ducky Bhai Talks About Family Planning And Career

پاکستان کے معروف یوٹیوبر، ڈکی بھائی، نے ایک دلچسپ اور حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے سوشل میڈیا کیریئر کے دوران اولاد کے بارے میں نہیں سوچیں گے۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ سوشل میڈیا کی دنیا میں شہرت عارضی ہوتی ہے اور اس دنیا میں وقت گزارنے کے بعد، وہ اپنے خاندان کی توجہ اور تربیت پر مکمل طور پر فوکس کرنا چاہتے ہیں۔

ڈکی بھائی نے بتایا کہ "میری زندگی اور کیریئر میں اس وقت بچہ پیدا کرنا مناسب نہیں، کیونکہ سوشل میڈیا کی دنیا میں جس طرح کا دباؤ اور مصروفیت ہوتی ہے، اس میں بچے کو وقت دینا مشکل ہو جاتا ہے۔"

ان کا کہنا تھا کہ اس شعبے میں آنے کے بعد، زیادہ تر یوٹیوبرز کیریئر کے کچھ سالوں بعد ریٹائر ہو جاتے ہیں، مگر وہ 2017 سے اب تک اس فیلڈ میں موجود ہیں اور مستقبل میں چند سال تک مزید اس شعبے میں رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کی بے جا تنقید اور ٹرولنگ کی وجہ سے وہ اپنے بچے کو اس دنیا سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔ "میں نہیں چاہتا کہ میرا بچہ بچپن سے ہی سوشل میڈیا کی دنیا میں گھومے، کیونکہ اس سے اس کی شخصیت اور مستقبل پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔"

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر بچہ سوشل میڈیا کی دنیا میں داخل ہو جائے تو وہ خود کو ایک اسٹار سمجھنے لگتا ہے، جس سے اس کی زندگی میں توازن قائم رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔

چند سالوں میں جب ڈکی بھائی سوشل میڈیا کی دنیا سے رٹائر ہو جائیں گے، تب وہ اپنے خاندان اور بچوں کے بارے میں سوچیں گے۔ لیکن فی الحال، ان کا فوکس صرف اپنے کیریئر پر ہے۔

Ducky Bhai Talks About Family Planning And Career

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ducky Bhai Talks About Family Planning And Career and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ducky Bhai Talks About Family Planning And Career to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   3260 Views   |   20 Mar 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 March 2025)

نہیں چاہتا بچہ اس دنیا میں آئے، جہاں۔۔ ڈکی بھائی شادی کے 2 سال بعد بھی بچہ کیوں نہیں چاہتے؟ پوڈکاسٹ میں انکشاف

نہیں چاہتا بچہ اس دنیا میں آئے، جہاں۔۔ ڈکی بھائی شادی کے 2 سال بعد بھی بچہ کیوں نہیں چاہتے؟ پوڈکاسٹ میں انکشاف ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نہیں چاہتا بچہ اس دنیا میں آئے، جہاں۔۔ ڈکی بھائی شادی کے 2 سال بعد بھی بچہ کیوں نہیں چاہتے؟ پوڈکاسٹ میں انکشاف سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔