شکر ہے پاگل اور موٹے آدمی سے شادی نہیں ہوئی.. دلہن بننے کی شوقین ہونے کے باوجود مشی خان شادی کیوں نہیں کررہیں؟

"آج کل لوگ بچے پیدا کرنے کے لیے شادی کرتے ہیں لیکن میں تو خود ایک بچی ہوں مجھے شادی نہ کرنے پر کوئی افسوس نہیں ہے"

یہ کہنا ہے ماضی کی نامور اداکارہ مشی خان کا جن کے انٹرویو کی ایک کلپ اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہے.

50 برس کی مشی خان کا کہنا ہے کہ اکیلے زندگی گزارنا اتنا آسان نہیں ہے، ایسے بہت سے لوگ ہیں جو انہیں بغیر شادی شدہ دیکھ کر فکر مند ہوتے ہیں لیکن خدا نے تمام مخلوق کو صرف ایک کام کے لیے پیدا نہیں کیا، شاید میری زندگی کا مقصد بالکل مختلف ہے۔

مشی خان نے اپنے بچپن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ "میں بچپن سے ایک ایسی بچی تھی جو صرف اپنے کام میں مصروف رہتی تھی، رات کو 2 بچے اچانک اپنے پالتو کتے کو کھانا دینے کا سوچتی، ’اب جب ایسے میں آپ کسی کے ساتھ ہوں گے تو ظاہر ہے لڑائیاں تو ہوں گی‘۔

مشی خان کا کہنا تھا کہ میری زندگی کا مقصد صرف شادی کرنا نہیں ہے، لوگ بچے پیدا کرنے کے لیے شادی کرتے ہیں لیکن اگر آپ خود ایک بچہ ہیں تو آپ مزید بچوں کو لاکر کیا کریں گے. مجھے شادی نہ کرنے پر کوئی افسوس نہیں ہے اور اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ جس سے شادی کرنے والی تھی آج اس شخص کو دیکھتی ہوں تو شکر ادا کرتی ہوں کہ اللہ نے مجھے پاگل اور موٹے لوگوں سے بچا لیا. مجھے 16،17 سال کی عمر میں شادی کرنے کا بڑا شوق تھا اور اس شوق کی وجہ صرف نئے کپڑے اور مختلف قسم کے پکوان تھے.

شادی شدہ میاں بیوی میں کسی ایک میں صبر ہونا چاہیے، کچھ لوگ کڑوروں روپے اپنی شادیوں میں خرچ کرتے ہیں لیکن کچھ مہینے بعد ہی ان کی علیحدگی ہوجاتی ہے اس کے علاوہ زندگی کے ہر لمحے کو سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کرنا چاہیے خاص طور پر اپنے بچوں کی تصاویر اور ویڈیو پوسٹ نہیں کرنی چاہیے کیونکہ نظر لگ جاتی ہے. بھارتی اداکار اپنی شادی اور بچوں کی تصاویر ہر وقت سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کرتے جبکہ پاکستانی اداکاروں کو ہی ہر چیز دکھانے کی عادت اور شوق ہے.

Mishi Khan Interview About Her Personal Life

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mishi Khan Interview About Her Personal Life and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mishi Khan Interview About Her Personal Life to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1336 Views   |   31 Dec 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

شکر ہے پاگل اور موٹے آدمی سے شادی نہیں ہوئی.. دلہن بننے کی شوقین ہونے کے باوجود مشی خان شادی کیوں نہیں کررہیں؟

شکر ہے پاگل اور موٹے آدمی سے شادی نہیں ہوئی.. دلہن بننے کی شوقین ہونے کے باوجود مشی خان شادی کیوں نہیں کررہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شکر ہے پاگل اور موٹے آدمی سے شادی نہیں ہوئی.. دلہن بننے کی شوقین ہونے کے باوجود مشی خان شادی کیوں نہیں کررہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔