برگد کے درخت سے گنج پن، بواسیر، السر، لیکوریا، اور مردانہ بانجھ پن کا علاج ۔ ڈاکٹر بلقیس کے انمول نسخے

برگد نہایت فائدہ مند اور قدیم درخت ہے جس کا دودھ ، کونپلیں ، اور داڑهی بطور دوا استعمال کی جاتی ہے- اردو میں برگد، پنجابی میں بوہڑ کہتے ہیں۔ اس کا پھل سرخ اور بیری کی طرح ہوتا ہے جو پک کر سیاہی مائل سرخ ہو جاتا ہے۔ اس درخت کی بلندی 80 فٹ تک اور تنے کی گولائی کبھی 30 فٹ تک ہو جاتی ہے۔ اس کی شاخیں بہت پھیلتی ہیں اور ان میں سے بہت باریک ریشے جن کو بڑ کی داڑھی کہتے ہیں نیچے کے طرف بڑھتے اورموٹے ہوتے ہوئے زمین تک پہنچ زمین کے اندر چلی جاتی ہیں۔ یہ داڑھی بعد میں تنے بن جاتی ہیں۔ اس کے پتے یا ڈالی کو توڑنے سے چپکتا ہوا دودھ نکلتا ہے۔اس کا مزاج سرد خشک ہے۔ قابض ہے دستوں کو بند کرتا ہے۔ صفرا بلغم اور پھوڑے پھنسی کو دفع کرتا ہے اس کی تازہ کونپل ریاح کو توڑتی ہے. سوزاک اور گردےکی سوزش کے لیے نافع ہے زخم کو بھرتا ہے۔ مسوڑوں کی سوجن کے لیے نافع ہے اور سیلان الرحم میں مفید ہے، بواسیر خونی کے لئے مفید ہے ، گرم مزاج والوں کو موافق ہے۔ نزلہ، زکام، کھانسی اور ضعف دماغ کے لیے بے حد مفید ہے۔ اگر برگد کے درخت کے چھلکے کو اس طرح خشک کر کے چینی کی بجائے نمک ملا کر کے دن میں تین بار بطور چائے استعمال کرائیں تو ملیریا بخار دور ہو جاتا ہے۔ اس کی داڑھی کی چائے پیاس کی زیادتی، گرمی سے ہونے والے بخار، سن سٹروک، نزلہ، زکام اور مردوں کی تمام امراض کے لیے بے حد کار آمد ہے۔

مردوں میں جریان اورخواتین میں لیکوریا کے لئے:

اس کے لئے برگد کی داڑھی کے بال لے لیں۔ اب ان بالوں کے اوپر چھلکا ہوتا ہے وہ چھلکا اتار لیں اندرسے سفید ڈنڈی سی نکلے گی۔ ان سفید ڈنڈیوں کو سکھا لیں اور سکھا کر پیس کر پاوڈر بنالیں۔ اب اس پاؤڈر میں چاہیں تو مصری ملا لیں چاہیں تو چینی ملا لیں دونوں چیزوں کی مقدار برابر لی جائے گی اس داڑھی کی بھی اورمصری کی بھی۔ اس کو ایک ایک چمچ صبح شام کھائیں۔ یہ مرد وخواتین دونوں کے لئے مفید ہے۔

گنج پن کے لئے:

اس کے لئے آپ کو برگد کے پتے لینا ہیں۔ اس کے پتے تقریباً 50 گرام لے لیں ۔ ان کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں ، اب ایک برتن میں السی کا تیل 50 ملی لیٹرلے کر اس میں یہ پتے ڈال کر پکالیں۔ جب یہ پتے اس میں اچھی طرح پک کر کالے ہو جائیں تو ان کو ٹھندا کر کے پیس لیں۔ اب یہ تیل اپنے سر پر لگائیں۔

جسمانی کمزوری دور کرنے کے لئے:

اگر آپ کو جسمانی کمزوری محسوس ہو رہی ہے تو برگد کے دو سے تین پتے لیں کر کھولتے ہوئے پانی میں ڈال کر تھوڑی دیر پکالیں، پھر ایک دارچینی کا ٹکڑا ڈال کر تھوڑی دیر جوش دیں ، یہ قہوہ کمزوری کے لئے بہت بہترین ہے۔ دن میں دو مرتبہ استعمال کریں۔

منہ کے چھالوں اور السر کے لئے:

اس کے لئے برگد کی چھال سے جو دودھ نکلتا ہے اس دودھ میں روئی ڈبو کر اپنے چھالوں میں لگائیں اس سے بہت فائدہ ہو گا۔

پھیپھڑوں میں زخم ہو جائے تو:

اس کے لئے بھی برگد کا دودھ لے کر اس میں اتنی ہی ہلدی ڈال کر مکس کریں اور اس کو سکھا لیں۔ جب سوکھ جائے تو چنے کی دال کے برابر لے کراس کو دن میں دو بار کھالیں، اس سے پھیپھڑوں کا زخم، السر وغیرہ میں بہت فائدہ مند ہے۔

بواسیر کے لئے:

اکثر لوگوں کو بواسیر میں مسے ہو جاتے ہیں اس کے لئے اپ کو برگد کے درخت کی لکڑی لینی ہے اس کو جلا کر کوئلہ بنا لیں، سادہ مکھن لیں اس میں یہ کوئلہ پیس کر ملا لیں۔ دونوں کی مقدار برابر ہو۔ ان مسوں میں یا زخم میں یہ مرہم لگائیں، انشاء اللہ ٹھیک ہو جائیں گے۔ اس کے علاوہ بواسیر کے لئے ہی ایک اور نسخہ ہے کہ برگد کی لکڑی کا کوئلہ لے کر اس کو پیس لیں اس میں برابر کی مقدار میں مصری ملا کر کھالیں۔ مفید رہے گا۔

Bargad Tree Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bargad Tree Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bargad Tree Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5556 Views   |   22 Jun 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

برگد کے درخت سے گنج پن، بواسیر، السر، لیکوریا، اور مردانہ بانجھ پن کا علاج ۔ ڈاکٹر بلقیس کے انمول نسخے

برگد کے درخت سے گنج پن، بواسیر، السر، لیکوریا، اور مردانہ بانجھ پن کا علاج ۔ ڈاکٹر بلقیس کے انمول نسخے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ برگد کے درخت سے گنج پن، بواسیر، السر، لیکوریا، اور مردانہ بانجھ پن کا علاج ۔ ڈاکٹر بلقیس کے انمول نسخے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔