ملیٹھی ایک ایسی جڑی بوٹی جو دے آپ کو گلے کئی مسائل کا آسان اور فوری حل

ہم اکثر بچپن میں یہ بات سنا کرتے تھے پان میں ملیٹھی ڈال کر کھانے سے گلا صاف ہوجاتا ہے اور کھایا بھی کرتے تھے لیکن ملیٹھی صرف گلا صاف کرنے کے لئے ہی نہیں بلکہ یہ جڑی بوٹی صدیوں سے کئی جسمانی بیماریوں کے لئے بطور دوا استعمال کی جارہی ہے۔ملیٹھی جس کا سائنسی نام (glycyrrhiza) ہے یہ یونانی اصطلاح (glykos)سے ماخوز ہے جس کے معنی میٹھا اور(rhiza)کامطلب جڑ کے ہیں اس لئے اس پودے کانام میٹھی جڑہے۔اسے انگریزی میں (licoricea)کہا جاتا ہے۔اس کا پودا تقریباً ایک میٹر اونچ ہوتا ہے یہ جنوبی یورپ اورایشیا کے خشک گرم اور دھوپ والے موسموں میں پایا جاتا ہے اس کا ذائقہ ابتدا میں میٹھا لگتا ہے پھر کچھ دیر بعد کڑواہٹ سی محسوس ہونے لگتی ہے بلکل سکرین کی طرح۔اس پودے کی جڑ یعنی ملیٹھی میں کئی صحت بخش خواص پائے جاتے ہیں۔یہ چینی سے چالیس سے پچاس گناہ زیادہ میٹھاس اور ایک منفرد خوشبو رکھتی ہے اسی لئے کئی طرح کے کھانوں کی زینت بنتی ہیں۔چونکہ سردیوں کی آمد آمد ہے اور اس میں نزلہ، کھانسی اور گلے کے مسائل جنم لینے لگتے ہیں تو ملیٹھی ان سب کا بہترین حل ہے۔

گلے اور سانس کی تکالیف سے نجات کے لئے

گلے کی سوزش دورکرنے کے لئے ملیٹھی کا ٹکڑا چبا ئیں تاکہ جڑوں کا رس حلق تک پہنچ کر گلے کی جلن اور کھردری آواز میں آرام پہنچائیں یہ ایک پرانا اور آزمودہ علاج ہے یہ اس تکلیف کودور کرنے کا ایک بہت ہی میٹھا طریقہ بھی ہے، اس سے کھانسی اور گلے کے درد میں ہی افاقہ نہیں ہوتا بلکہ یہ دائمی دمہ اور سینے کے انفیکشن میں بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔ اگر آپ اسے چبانا نہیں چاہتے تو اس کی چائے بنا کر اس میں ادر ک کا رس شامل کریں اور گلے اور سینے کی جملہ تکالیف سے نجات پائیں۔ چائے بنانے کے لئے ملیٹھی کے چند ٹکڑے پانی میں ابال کر چھان لیں،اسے دن میں ایک سے دو بار استعمال کریں۔
بچوں میں کھانسی اور نزلہ کے لئے ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک چمچ ملیٹھی کا پاؤڈراور ایک چمچ شہد شامل کر کے دن میں ایک سے دو بار دیں۔

قوت مدافعت بڑھائے

ملیٹھی کا باقاعدہ استعمال جسم کے دفاعی نظام کو قوت فراہم کرتا ہے اس میں موجود صحت بخش اجزاء جسم کو کئی طرح کے جراثیم،آلودگی اور الرجی سے محفوظ رکھتے ہیں جواوٹوامیون بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔اس طرح آپ کئی طرح کے انفیکشنز سے دور رہتے ہیں اور اس کے نتیجے میں آپ کی قوت مدافعت بڑھتی ہے۔

نظام انہضام کو بہتر کرے

اس میں موجود دو اہم مرکبات گلیسرائزن اور کاربن آکسالون جو قبض،پیٹ کی تکلیف،جلن تیزابیت اور معدہ سے جڑے دیگر مسائل کو دور کرنے صلاحیت رکھتے ہیں اس سے آنتوں کی بھی صفائی ہو تی ہے اور معدہ صحت مند رہتا ہے جب نظان انہضام بہتر طریقے سے کام کرتا ہے تو انسان صحت مند رہتا ہے۔

جلد کو چمکدار بنائیں

اس میں موجود خواص جلد کو صحت مند،چمکدار اور نرم وملائم رکھنے میں اہم کردار اد ا کرتے ہیں۔آپ اپنی جلد کے حساب سے عرق گلاب یا دودھ میں ملیٹھی پاؤڈر شامل کر کے چہرے پر لگائیں، یہ جلد سے داغ، دھبوں اور جھریوں کا خاتمہ کر کے اسے ایک ٹون میں لے آئے گا۔

اندرونی سوزش سے نجات دلائے

اس میں اندرونی سوزش کو ختم کرنے کے خصوصیات پائی جاتی ہیں جو دائمی بیماریوں جیسے گٹھیا کا علاج میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں،ساتھ ہی اس کی اینٹی ایکسیڈینٹ خواص فری ریڈیکلز کے اثرات کو بھی کم کرتی ہے جس سے جسم میں درد اور سوزش ہوتی ہے۔

ہارمون کو توازن میں رکھے

اس میں فائٹو ایسٹروجینک مرکبات جسم میں ہارمون کو توازن میں رکھتے ہیں اور ساتھ ہی مینوپازکی علامات جیسے بے خوابی،ڈپریشن اورمجزاج کا بار بار تبدیل ہونا کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

دانتوں کو مسھوڑوں کے لئے بہترین ٹانک

ملیٹھی کے چند ٹکڑے پانی میں ابال لیں اور نیم گرم ہونے پر اس سے کلی اور غرارے کریں یہ دانتوں سے تمام جراثیم کا خاتمہ کرے گااور مسھوڑوں کو صحت مند رکھے گا۔

الٹی کی کیفیت میں موئثر

الٹی کی صورت میں ملیٹھی کا ایک ٹکڑا ڈال کر پانی میں ابال لیں اور اس میں ایک چائے کا چمچ چائے کی پتی شامل کریں،یہ چائے پینے سے متلی اور الٹی میں کافی افاقہ ہوگا۔

کولیسٹرول کو اعتدال میں رکھے

یہ جسم میں خراب کولیسٹرول اور ٹرائگلیسرائڈزکی سطح کو موئثر طریقے سے کم کرتی ہے خون کی وریدوں میں چکنائی جمنے سے روکتی ہے اور شریانوں کو سختی سے محفوظ رکھتی ہے اس طرح عارضہ قلب اور فالج کے خطرات کو کم کرتی ہے۔

وزن کو کم کرتی ہے

ملیٹھی پاؤڈر میں فلاؤونائڈز کی کثرت جسم کو اضافی وزن تیزی کم کرنے میں مدد دیتی ہے،فائبر اور دیگر غذائی اجزاء سے بھر پور ہونے کی بنا پراس کا باقاعدہ استعمال سے بے وقت کی بھوک سے نجات ملتی ہے جو وزن بڑھنے کا سبب بنتی ہے۔میٹابولزم کو بہتر کرتی ہے۔
نوٹ: یہ مضمون معلومات عامہ کے لئے پیش کیاگیا ہے اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج ضرور رابطہ کریں۔ ہائی بلڈ پریشر والے افراد ملیٹھی کا استعمال ہرگز نہ کریں،۔

Mulethi Ke Heran Kun Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Mulethi Ke Heran Kun Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mulethi Ke Heran Kun Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6513 Views   |   08 Aug 2022
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ملیٹھی ایک ایسی جڑی بوٹی جو دے آپ کو گلے کئی مسائل کا آسان اور فوری حل

ملیٹھی ایک ایسی جڑی بوٹی جو دے آپ کو گلے کئی مسائل کا آسان اور فوری حل ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ملیٹھی ایک ایسی جڑی بوٹی جو دے آپ کو گلے کئی مسائل کا آسان اور فوری حل سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔