وہ سیٹ پر پرہیزی کھانا لے کر آتی ہیں، لیکن۔۔ اداکار علی طاہر نے درفشاں کے موٹاپے کی وجہ بتا دی! صارفین جان کر حیران

Ali Tahir Reveals Durefishan Saleem Weight Gain Reason

اداکارہ درفشاں سلیم، جنہوں نے بہت کم وقت میں اپنی لاجواب اداکاری سے سب کو اپنا گرویدہ بنا لیا، ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں — لیکن اس بار وجہ کوئی نیا ڈرامہ نہیں بلکہ اُن کی "ڈائٹ" ہے۔

جیسے آپ کی مرضی، کھائی اور عشق مرشد جیسے سپر ہٹس دینے والی درفشاں، اپنے انداز، کرداروں اور دلکش شخصیت کے لیے ہمیشہ تعریفیں سمیٹتی رہی ہیں۔ مگر اُن کے وزن میں اتار چڑھاؤ پر سوشل میڈیا اور بعض ساتھی اداکار اکثر تبصرہ کرتے نظر آئے ہیں۔

اب، درفشاں کے ساتھی اداکار علی طاہر نے ایک دلچسپ انکشاف کر دیا ہے۔

سما ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے علی طاہر نے ہنستے ہوئے بتایا، سیٹ پر اُس کے لیے خاص ڈائٹ فوڈ آتا تھا، لیکن کچھ دیر بعد درفشاں کی میٹھے کی فرمائشیں شروع ہو جاتیں — کیک، براؤنیز، میٹھے پکوان۔۔ سب کچھ آرڈر ہو رہا ہوتا! پھر وہ دونوں کھانے کھاتی — ڈائٹ والا بھی اور جو منگواتیں وہ بھی۔

یہ بات جان کر مداحوں کو یقیناً مزہ آیا، کیونکہ درفشاں کی حقیقت پسندی اور اپنی کمزوری (یعنی میٹھا) کو چھپائے بغیر اپنانے کا انداز ہی تو انہیں اوروں سے الگ بناتا ہے۔

سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس معصومانہ "شیریں کمزوری" پر خوب محبت کا اظہار کیا، اور کہا میٹھا کھانے والی لڑکیاں بہت سوئیٹ ہوتی ہیں۔

آج کل جہاں ہر کوئی پرفیکشن کا دکھاوا کر رہا ہے، درفشاں کی یہ بے تکلفی اور نیچرل انداز اُنہیں مزید پسندیدہ بنا رہا ہے۔

Ali Tahir Reveals Durefishan Saleem Weight Gain Reason

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ali Tahir Reveals Durefishan Saleem Weight Gain Reason and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ali Tahir Reveals Durefishan Saleem Weight Gain Reason to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   4150 Views   |   07 Jul 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 08 July 2025)

وہ سیٹ پر پرہیزی کھانا لے کر آتی ہیں، لیکن۔۔ اداکار علی طاہر نے درفشاں کے موٹاپے کی وجہ بتا دی! صارفین جان کر حیران

وہ سیٹ پر پرہیزی کھانا لے کر آتی ہیں، لیکن۔۔ اداکار علی طاہر نے درفشاں کے موٹاپے کی وجہ بتا دی! صارفین جان کر حیران ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ وہ سیٹ پر پرہیزی کھانا لے کر آتی ہیں، لیکن۔۔ اداکار علی طاہر نے درفشاں کے موٹاپے کی وجہ بتا دی! صارفین جان کر حیران سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔