کس مشہور اداکار نے شازیہ منظور کو پروپوز کردیا؟ گلوکارہ نے دلچسپ قصہ سنا دیا

"پچھلے دنوں مجھے بڑے مزیدار پیغامات ملے۔ ان میں سے ایک پشاور کے ایک اداکار کا تھا۔ ان کا نام نہیں لوں گی، لیکن وہ بار بار کہتا رہا کہ میں آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔ میں نظر انداز کرتی رہی، یہاں تک کہ وہ تھک گیا اور کہنے لگا، اگر آپ شادی نہیں کریں گی تو آئمہ بیگ، حمیرا چنہ یا حمیرا ارشد کا نمبر دے دیں۔ پورے مہینے محبت کے دعوے میرے ساتھ کرتا رہا اور آخر میں یہ بات کہہ دی۔"

معروف گلوکارہ شازیہ منظور نے حالیہ شو میں شرکت کے دوران اپنی زندگی کے کچھ دلچسپ اور مزاحیہ واقعات شیئر کیے۔ گلوکارہ نے بتایا کہ انہیں ایک اداکار کی طرف سے شادی کی پیشکش موصول ہوئی، لیکن نظر انداز کرنے کے باوجود وہ باز نہ آیا۔ حتیٰ کہ تنگ آ کر دیگر گلوکاراؤں کے نمبر مانگنے لگا۔

شازیہ منظور نے مسکراتے ہوئے کہا، "پیار کے وعدے میرے ساتھ اور نمبر کسی اور کا مانگ رہا ہے!"

اپنی زندگی اور کیریئر پر بات کرتے ہوئے گلوکارہ نے کہا کہ ان کی پہلی محبت ان کا فن ہے۔ "میں نے ہمیشہ سنا تھا کہ فنکار کی شادی ان کے فن سے ہو جاتی ہے، اور میرے لیے یہ بات بالکل درست رہی۔" انہوں نے مزید بتایا کہ گلوکاری کے لیے جدوجہد کے دوران شادی کا خیال ان کے ذہن سے دور رہا۔

شازیہ منظور نے انکشاف کیا کہ میوزک انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے ان کی منگنی ہوئی تھی، جو ان کے گانے کے شوق کی وجہ سے ختم ہوگئی۔ "میرے منگیتر کے گھر والوں نے میری گلوکاری کو قبول نہیں کیا، اور یوں میری منگنی ختم ہو گئی۔"

Shazia Manzoor Ko Kon Rishta Bhej Raha Tha

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shazia Manzoor Ko Kon Rishta Bhej Raha Tha and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shazia Manzoor Ko Kon Rishta Bhej Raha Tha to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   999 Views   |   07 Dec 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کس مشہور اداکار نے شازیہ منظور کو پروپوز کردیا؟ گلوکارہ نے دلچسپ قصہ سنا دیا

کس مشہور اداکار نے شازیہ منظور کو پروپوز کردیا؟ گلوکارہ نے دلچسپ قصہ سنا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کس مشہور اداکار نے شازیہ منظور کو پروپوز کردیا؟ گلوکارہ نے دلچسپ قصہ سنا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔