سیب کھانے کے 7 حیران کن فوائد

سیب قدرت کا انمول تحفہ ہیں جسے بڑے بچے سب بہت ہی شوق سے کھاتے ہیں ۔ پاکستان کے علاوہ چین ، بھارت ، اور دیگر کئی ممالک میں اس کی کاشت کی جاتی ہے ۔ قدرت نے سیب اور اس کے چھلکوں کو بھی بیش بہا خوبیوں سے نوازا ہے درج ذیل میں چند خوبیاں بیان کی جارہی ہیں اُمید ہے جنہیں جان کر آپ ضرور مستفید ہوں گے ۔

ہر قسم کے سر درد کا علاج :
ایک عدد سیب چاقو سے چھیل کر نمک لگا کر نہار منہ نوش فرمالیں ۔
تین چار یوم کے استعمال سے درد سر جاتا رہتا ہے ۔

آشوب چشم :
سیب کا ٹکڑا لے کر چاقو سے چھیل کر دکھتی ہوئی آنکھ پر رکھ کر اوپر سے ململ کی پٹی باندھ دیا کریں آرام ہوگا۔

گلے کا ورم :
گلے پھول جانے کی صورت میں ایک تازہ سیب لیجئے اور چائے کے صاف ستھرے چمچ سے اتنا کھرچیئے کہ اندر کا صاف گودا نکل آئے ۔ پھر اسی چمچ سے گودا اس طرح کھائیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ پھولے ہوئے غدود سے مس کرتا رہے ۔
پھر نگل لیجئے ، اسی طرح سالم سیب کا گودا باری باری سے نگلیے ۔
دو سے تین دن میں شفاء مل جائے گی ۔

ہر قسم کی کھانسی کے لیے مفید :
ایک پختہ سیب لے کر کوٹیں اور صاف رومال سے پانی نچوڑ لیں ۔
قدرے مصری ملا کر بوقت صبح پلایا کریں ۔
چند یوم تک استعمال کرنے سے مرض سے نجات حاصل ہوگی ۔

قے :
کچے سیب کا پانی نچوڑ کر قدرے نمک ملا کر مریض کو پلائیں ۔
اسی وقت قے بند جائے گی ۔

افزائش حسن :
خوبصورتی چاہنے والے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے اس سے بڑھ کر کوئی دوا نہیں کیونکہ اس کا باقاعدہ استعمال رخساروں پر سرخی لاتا ہے ۔

قوت باہ کے لئے :
سیب کشمیری پختہ جس قدر چاہیں لے کر چھلکا اُتارنے کے بعد کدوکش کریں اور عرق نچوڑ کر قلعی دار برتن میں ڈالیں اور معتدل آنچ پر رب بنا کر بوتلوں میں بھر کر رکھیں۔ بوقت ضرور 25سے 50گرام رب سیب میں 6گرام سے 12گرام تک سفوف شفاقل مصری ملا کر صبح کے وقت کچھ عرصہ تک متواتر کھائیں ۔ ازاں بعد ہفتہ عشرہ میں اکثر کھایا کریں ۔ برسوں بلکہ عمر بھر قوت بحال رہے گی او ر اس میں روز بروز اضافہ ہوتا رہے گا۔

Saib Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Saib Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saib Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7340 Views   |   05 Nov 2020
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

سیب کھانے کے 7 حیران کن فوائد

سیب کھانے کے 7 حیران کن فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سیب کھانے کے 7 حیران کن فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔