ڈائپر ریشز ختم کرنے کے لئے 3 آسان گھریلو ٹپس

ڈائپر بچوں کو زحمت سے بچنے اور بار بار دھلانے سے بچنے کے لئے ہی عام طور پر مائیں پہنا تو دیتی ہیں لیکن ہر وقت یا زیادہ ڈائپر پہننے کی وجہ سے بچوں کو ریشز یعنی ڈائپر ڈرماٹائٹس پڑجاتے ہیں جو بہت تکلیف دہ ہوجاتے ہیں اور اس کی وجہ سے جلد پر جلن اور سرخ ہوجاتی ہے۔چونکہ انسانی فضلے میں تیزابی خاصیت ہوتی ہے جس کی وجہ سے بیکٹیریا کو طاقتور ہونے میں مدد ملتی ہے اور نتیجتاً ڈائپر ڈرماٹائٹس پڑجاتے ہیں۔آپ کے بچے کے ساتھ بھی اگر یہ مسئلہ ہوجاتا ہے تو بازاری کیمیکل والی کریمیں اور دوائیں استعمال کرنے سے بہت ہے کہ گھر کی بنی ہوئی کریمیں لگائیں تاکہ بچے کو جلن بھی کم ہو اور جلد پر گہرے کالے داغ بھی نہ پریں۔
ڈائپر ریشز گھریلو کریم بنانے کے طریقے:

1. ناریل کا تیل:
مکئی کاآٹا چونکہ اینٹی فنگل ہے اس کو ناریل کے تیل میں ملا کر ڈائپر ریش کریم بنا لیں یہ آپ کے بچے کو ریشز اور داغ دھبوں کی پریشانیوں سے نجات دلانے میں مدد دیتی ہے۔

طریقہ:
ایک پتیلی میں دو چمچ ناریل کا تیل گرم کرلیں اور اس میں ایک چمچ مکئی کا آٹا ڈالیں اور اچھی طرح چمچ چلائیں ساتھ ہی ایک وٹامن ای کا کیپسول شامل کرلیں۔ اس طرح ایک کریم تیار ہوجائے گی اس کو متاثرہ جلد پر لگاتی رہیں جب تک کہ ریشز ختم نہ ہوں۔

2. بیز ویکس یا موم:
بیز ویکس کی مدد سے بھی آپ ایک اچھی ریشز کریم تیار کرسکتی ہیں۔

طریقہ:
بیس ویکس کو پین میں ڈال کر پگھال لیں اور جب موم پگھلنے لگے تو جوجوبا تیل 5 سے 6 قطرے ، دو چمچ ناریل کا تیل، ٹی ٹری آئل 10-9قطرے، لیونڈر تیل کے 9-10 قطرے، ناریل کا تیل 4 سے 5 قطرے، اور Shea butter ایک چمچ ڈال کر اچھی طرح مکس ہونے دیں۔لیجئیے تیار ہوگئی آپ کی ریشز کریم اب اس کو جلد پر پگائیں مگر خیال کریں کہ اگر آپ کا بچہ چھ ماہ سے کم عمر کا ہے تو ٹی ٹری آئلکا استعمال نہ کریں۔

3. اروی پاؤڈر :
اروی کھانے کے بہت فوائد ہیں مگر اس کی بنی ریشز کریم جلد کو نرم ملائم بناتی ہے اور ساتھ ہی اینٹی فنگل ہے تو جراثیموں سے بھی بچاتی ہے۔

طریقہ:
ایک چمچ اروی کے پاؤڈر میں دو چمچ ناریل کا تیل، لیونڈر تیل کے 9-10 قطرے اور Shea butter ایک چمچ ڈال کر اچھی طرح پکائیں اور اس کو تیار کرلیں ٹھنڈی ہونے پر جلد پر لگائیں۔

Diaper Rashes Treatment

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Diaper Rashes Treatment and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Diaper Rashes Treatment to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   9917 Views   |   22 May 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ڈائپر ریشز ختم کرنے کے لئے 3 آسان گھریلو ٹپس

ڈائپر ریشز ختم کرنے کے لئے 3 آسان گھریلو ٹپس ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ڈائپر ریشز ختم کرنے کے لئے 3 آسان گھریلو ٹپس سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔