جیل میں ایک قیدی نے مجھے یہ کام سکھایا ۔۔ دھاگے سے قرآن پاک لکھنے والے پولیس افسر کی زندگی ایک قیدی نے کیسے بدلی؟ خوبصورت واقعہ

قرآن کی تلاوت کرنا ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کیونکہ قرآن پڑھنے کے دوران آپ کا سامنا براہ راست اللہ رب العزت کی پاک ذات سے ہوتا ہے۔

وہیں اللہ کے خاص بندے ایسے بھی موجود ہوتے جنہیں پاک کلام قرآن سے خاص لگاؤ ہوتا ہے اور وہ باقاعدہ اپنے ہاتھوں سے اسے لکھتے ہیں اور قرآنی آیات سے مختلف فن پارے تیار کرتے ہیں۔ انہی میں یہ پولیس افسر بھی شامل ہیں جن کے فن پارے نہایت دلکش نظر آتے ہیں۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے ایس ایچ او خان شاہ نواز ملحی( ریٹائرڈ) کی قرآن سے محبت اتنی ہے کہ انہوں نے صرف دھاگوں کی مدد سے قرآن لکھ دیا۔

اس حوالے سے خان شاہ نواز نے ڈیجیٹل پاکستان کے ویب چینل کو ایک خوبصورت واقعہ بیان کیا اور انہوں نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے دھاگوں سے اللہ پاک کا کلام لکھنے کا آغاز کیا۔

شاہ نواز نے بتایا کہ انہوں نے کراچی پولیس میں دس پندرہ سال بطور ایس ایچ او ملازمت کی ہے۔ قرآن پاک لکھنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آرٹ ان کا شروع سے ہی پسندیدہ مشغلہ رہا ہے۔

وہ بتاتے ہیں کہ میں اسکول میں پینسل وغیرہ سے خاکے تیار کرتا تھا لیکن بعدازاں پولیس کے پیشے میں آگیا مگر وہاں بھی اس کام سے جڑا رہا۔

ریٹائرڈ ایس ایچ او نے بتایا کہ میں نے سال 2002 میں اللہ کے نام کی کیلی گرافی بنائی تھی جس کی آرٹ کونسل آف پاکستان میں نمائش بھی ہوئی تھی۔ اس کے بعد محمدﷺ کے نام کی کیلی گرافی بھی کی، اس میں بھی قرآنی سورتوں کے حوالے سے مکمل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ان کا بہت پرانا شوق رہا ہے۔

خان شاہ نواز نے آگے چل کر بتایا کہ 2006 سے 2010 تک میں اپنے پیشے کے حساب سے جیل میں جایا کرتا تھا، ہمارے زیر نظر وہاں ٹرائلز ہوا کرتے تھے، تو وہاں ایک قیدی نے مجھے پینسل کے اوپر دھاگے سے میرا نام لکھ کر مجھے تحفے میں پیش کیا تھا۔ یہ فن جیل کے اندر موجود ہے۔

خان شاہ نواز نے بتایا کہ میرے اندر کے فنکار نے شور مچایا اور اسے دیکھ کر میرے اندر بھی یہ شوق پیدا ہوا کہ میں بھی دھاگے کی مدد سے کچھ تیار کروں۔ انہوں نے بتایا کہ جب میں نے یہ کام سیکھا تو میں نے اسے عربی میں ڈالا۔

ریٹائرڈ افسر خان شاہ نواز کا کہنا تھا کہ یہ کام بہت قریب سے دیکھ کر کرنے پر میری دونوں آنکھوں کا موتیا اتر آیا تھا جس کا میں نے آپریشن بھی کروایااور چونکہ یہ کام کرتے ہوئے کندھے جھک جاتے ہیں تو گذشتہ سال میں کندھوں کے درد کی وجہ سے کافی تکلیف کا سامنا بھی رہا۔

فن میں مہارت رکھنے والے شاہ نواز نے اس عزم کا بھی اظہار کہ وہ آگے اس کام کو جاری رکھیں اور مزید اسلامی فن پارے اورخاکے تیار کریں گے۔

Dhagy Se Quran Pak Likhny Waly

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dhagy Se Quran Pak Likhny Waly and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dhagy Se Quran Pak Likhny Waly to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   2955 Views   |   02 May 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

جیل میں ایک قیدی نے مجھے یہ کام سکھایا ۔۔ دھاگے سے قرآن پاک لکھنے والے پولیس افسر کی زندگی ایک قیدی نے کیسے بدلی؟ خوبصورت واقعہ

جیل میں ایک قیدی نے مجھے یہ کام سکھایا ۔۔ دھاگے سے قرآن پاک لکھنے والے پولیس افسر کی زندگی ایک قیدی نے کیسے بدلی؟ خوبصورت واقعہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جیل میں ایک قیدی نے مجھے یہ کام سکھایا ۔۔ دھاگے سے قرآن پاک لکھنے والے پولیس افسر کی زندگی ایک قیدی نے کیسے بدلی؟ خوبصورت واقعہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔