رات بھر بھیگے ہوئے میتھی دانے کو چبانے سے کیا ہوتا ہے۔۔ عام سے میتھی دانے میں غذائیت کے کون سے راز چھپے ہیں؟ جان کر آپ بھی کھانا شروع کردیں گے

میتھی دانے کا شمار ان مصالحوں میں ہوتا ہے جو صرف ذائقے میں نہیں بلکہ طبی اعتبار سے بھی فائدہ مند ہوتے ہیں۔ اب تک ہم نے آپ کو میتھی دانے کے سردیوں میں استعمال کے کئی فائدے بتائے مگر اب چونکہ موسم بدل رہا ہے تو ہم اس کے وہ فائدے بھی بتائیں گے جنھیں آپ اس موسم کی مناسبت سے استعمال کرسکیں۔

میتھی دانے کی غذائی اہمیت

میتھی دانہ میں ریشہ، پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، آئرن، میگنیز اور میگنیشم کے علاوہ نیوٹرا سیوٹیکل بھی پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن اے، وٹامن بی 2، وٹامن سی، نکوٹنک ایسڈ اور نیاسن بھی موجود ہوتا ہے۔

میتھی دانے کے فائدے

جن لوگوں کو الجی کی شکایت رہتی ہے انھیں چاہیے کہ ایک گلاس پانی میں ایک چمچ میتھی دانہ ڈال کر ابالیں اور تھوڑی دیر پکا کر اس میں لیموں کا عرق اور شہد ملا کر 20 روز تک نہار منہ پئیں۔ اس سے ناک اور گلے کی حساسیت کم ہوجائے گی۔

ایک چمچ میتھی دانہ ایک گلاس پانی میں بھگو دیں اور صبح اٹھ کر نہار منہ پانی پی لیں اور دانے چبا کر کھائیں۔ اس سے پیٹ کی چربی تیزی سے پگھلے گی۔ یہ خون میں شوگر کی سطح کم کرتے ہیں اور نظام ہاضمہ تیز کرتے ہیں۔

میتھی دانے کا پانی بنا کر روئی کی مدد سے چہرے پر لگانے سے ایکنی اور دانوں سے نجات ملتی ہے۔ میتھی دانہ جراثیم کش ہوتا ہے۔ انفیکشن دور کرنے کے علاوہ چکنائی بھی جذب کرتا ہے جس سے دانے کم ہونے لگتے ہیں۔

جو تیل آپ سر میں لگاتے ہیں اس میں ایک چمچ ثابت میتھی دانہ ڈال دیں اور پڑا رہنے دیں۔ اس تیل کا استعمال بالوں کو خوبصورت اور مضبوطی دے گا۔ بال جھڑنا بند ہوجائیں گے اور سیاہ بھی ہوجائیں گے۔

میتھی دانہ خاص طور پر خواتین کے لئے فائدہ مند ہے۔ اس سے ماہواری کے درد میں آرام ملتا ہے اس کے علاوہ دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے مفید ہے۔ میتھی دانے کے استعمال سے جوڑوں کا درد بھی کم ہوجاتا ہے۔

Methi Dana Chabane Se Kia Hota Hai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Methi Dana Chabane Se Kia Hota Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Methi Dana Chabane Se Kia Hota Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2616 Views   |   13 Feb 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

رات بھر بھیگے ہوئے میتھی دانے کو چبانے سے کیا ہوتا ہے۔۔ عام سے میتھی دانے میں غذائیت کے کون سے راز چھپے ہیں؟ جان کر آپ بھی کھانا شروع کردیں گے

رات بھر بھیگے ہوئے میتھی دانے کو چبانے سے کیا ہوتا ہے۔۔ عام سے میتھی دانے میں غذائیت کے کون سے راز چھپے ہیں؟ جان کر آپ بھی کھانا شروع کردیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ رات بھر بھیگے ہوئے میتھی دانے کو چبانے سے کیا ہوتا ہے۔۔ عام سے میتھی دانے میں غذائیت کے کون سے راز چھپے ہیں؟ جان کر آپ بھی کھانا شروع کردیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔