ضرورت سے زیادہ پسینے سے نجات کے لئے گھریلو نسخے

گرمیوں کے موسم میں پسینہ آنا ایک عام سی بات ہے لیکن اگر پسینہ بہت ہی زیادہ آنے لگے تو یہ پریشانی کی وجہ بن سکتا ہے بے وجہ ضرورت سے زیادہ پسینہ آنے کو ہائیپر ہائیڈروسز کہا جاتا ہے یہ ایک ایسی بیماری یا علامت ہے جو عام طور پر گرمیوں کے موسم میں پیش آتی ہے۔
لیکن آخر ہر وقت ضرورت سے زیادہ گرمی لگنا اور پسینہ آنے کے پیچھے کیا وجوہات ہیں یہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے آیئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں اس کی وجوہات اور اس مسئلے کے حل کے لئے چند آسان اور گھریلو علاج۔

بہت زیادہ پسینہ آنے کی وجوہات

ماہرین کے مطابق گرمی کے موسم میں پسینہ آنا تو عام بات ہے لیکن اگر آپ کو بیٹھے بیٹھے یا کوئی بھی ہلکا پھلکا کام کرنے میں بھی بہت ہی زیادہ پسینہ آنے لگا ہے تو اس کی پیچھے کی وجہ خطرناک بیماریاں جیسے تھائی رائیڈ، ذیابطیس، ہائی بلڈ پریشر یا پھر کسی قسم کا انفیکشن ہو سکتا ہے۔
ایسے میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کر کے اپنا مکمل چیک اپ کروائیں اور ساتھ ہی ہماری بتائی ہوئی چند گھریلو ٹپس پر عمل کر کے اس مسئلے سے نجات پائیں۔

• ضرورت سے زیادہ پسینے سے نجات کے لئے گھریلو نسخے

• سرکہ

سرکے میں ایسی خصوصیات موجود ہوتی ہیں کہ اس کے استعمال سے بے وجہ ضرورت سے زیادہ پسینہ آنے کو روکا جا سکتا ہے بس ایک گلاس پانی میں 2 کھانے کے چمچ سرکہ اور ایک کھانے کا چمچ شہد ملائیں اور خالی پیٹ پی لیں اس سے آپ کا یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

• لیموں کا رس

لیموں کے رس میں قدرتی طور پر خوشبو ہوتی ہے اور یہ زیادہ پسینہ آنے کو بھی کنٹرول کر سکتا ہے لیموں کو دو ٹکڑوں میں کاٹ کر اسے بغلوں میں ملیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے بغل دھو لیں۔

• ناریل کا تیل

ناریل کا تیل بےشمار صحت کے فوائد سے لیس ہوتا ہے اگر آپ ناریل کے تیل کو اپنے پاؤں کے تلووں، ہتھیلیوں اور بغلوں میں لگا کر مساج کریں تو اس سے پسینہ آنا کم ہو جائے گا۔

• ایلووریرا جیل

ایلوویرا جیل میں قدرتی طور پر ٹھنڈک پہنچانے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے اگر آپ ایلوویرا جیل کو براہِ راست بغلوں میں چہرے پر یا پھر جہاں بھی زیادہ پسینہ آتا ہے وہاں کچھ دن تک لگائیں تو پسینہ آنا بہت کم ہو جائے گا۔

• بیکنگ سوڈا

بیکنگ سوڈا جسم سے آنے والی بدبو کو دور کرنے کے لئے بہترین ہے اور پسینہ بھی کنٹرول کر سکتا ہے ایک بیکنگ سوڈا پانی میں ملا کر اس کا پیسٹ بنا لیں اور بغلوں میں لگائیں اس سے بدبو دور ہو جائے گی۔

• قہوہ

قہوے میں بدبو دور کرنے اور پسینہ کم کرنے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں، ایک کپڑے یا روئی کو ٹھنڈے قہوے میں ڈپ کریں اور بغلوں میں ملیں اس سے فائدہ ہوگا۔

Zaroorat Se Ziada Paseena Ana

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Zaroorat Se Ziada Paseena Ana and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zaroorat Se Ziada Paseena Ana to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shoaib  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1982 Views   |   13 May 2023
About the Author:

Shoaib is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shoaib is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ضرورت سے زیادہ پسینے سے نجات کے لئے گھریلو نسخے

ضرورت سے زیادہ پسینے سے نجات کے لئے گھریلو نسخے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ضرورت سے زیادہ پسینے سے نجات کے لئے گھریلو نسخے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔