معدے کی تیزابیت اور جلن سے فوری نجات، جانیئے باورچی خانے میں موجود صرف 2 اجزاء سے کیسے معدے کی تیزابیت دور کی جا سکتی ہے؟

معدے کی تیزابیت ایک عام مسئلہ ہے یہ دن ہو یا رات کسی بھی وقت ہو سکتی ہے آپ نے اگر دوپہر یا رات کے کھانے میں کوئی تیل میں تلی ہوئی یا پھر مصالحے والی غذا کھائی ہے تو ممکن ہے کہ آپ کو سینے کی جلن یا پھر بدہضمی کا سامنا کرنا پڑے۔
یہی وجہ ہے کہ ماہرینِ صحت سادہ غذا کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں، اس کے علاہ چینی کا زیادہ استعمال، چائے کافی کا زیادہ استعمال اور کم پانی پینے کی وجہ سے بھی معدے کی تیزابیت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اگر آپ کو ایک ہی ہفتے میں دو مرتبہ سینے کی جلن اور معدے کی تیزابیت یا پھر پیٹ خراب ہو تو سمجھ لیں کہ اب آپ کا معدہ سادہ غذا کے علاوہ کوئی مرغن غذا استعمال کرنے کے قابل نہیں ہے، آیئے آپ کو معدے کی تیزابیت سے نمٹنے کے چند گھریلو نسخے بتاتے ہیں۔

معدے کی تیزابیت دور کرنے کے گھریلو طریقے

• ایلوویرا جوس

ایلو ویرا جو اپنی دواؤں کی خصوصیات کے لیے جانا جاتا ہے عام طور پر جلد کے انفیکشن، مسائل اور جلنے سے آرام حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اس پودے کا گودا آپ کی آنتوں کو صاف اور زہریلے مادوں سے پاک رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
ایلو ویرا میں سوزش ختم کرنے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں اور اس میں طاقتور وٹامنز اور امینو ایسڈ ہوتے ہیں، جو تیزابیت کی سطح کو کم کرتے ہیں اور جسم کو ٹھنڈا کرتے ہیں۔ اویلو ویرا جوس کو معدے کی تیزابیت میں فوری راحت فراہم کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
• بس ایلو ویرا جیل لیں اور اسے ٹھنڈے پانی میں ڈال کر گرینڈ کر لیں اب دن میں دو سے تین مرتبہ پی لیں۔

مختلف مصالحوں کا استعمال

ہمارے باورچی خانے میں اکثر ایسی چیزیں موجود ہوتی ہیں جو ہم کھانوں میں تو استعمال کرتے ہی ہیں مگر یہ سینے کی جلن اور تیزابیت دور کرنے کے لئے بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں، جیسے کہ دارچینی، سونف، الائچی، ادرک، لونگ اور زیرہ وغیرہ۔
ایک ساس پین میں ایک ڈیڑھ گلاس پانی لیں اس میں ایک چٹکی زیرہ، دارچینی، الائچی، ادرک کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا اور ایک لونگ ڈال کر اُبال لیں، جب پانی ایک گلاس رہ جائے تو اسے چھان کر نکال لیں اور ٹھنڈا کر کے پی لیں۔

Maday Ki Tezabiyat Aur Jalan Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Maday Ki Tezabiyat Aur Jalan Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Maday Ki Tezabiyat Aur Jalan Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4807 Views   |   14 Sep 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 23 November 2024)

معدے کی تیزابیت اور جلن سے فوری نجات، جانیئے باورچی خانے میں موجود صرف 2 اجزاء سے کیسے معدے کی تیزابیت دور کی جا سکتی ہے؟

معدے کی تیزابیت اور جلن سے فوری نجات، جانیئے باورچی خانے میں موجود صرف 2 اجزاء سے کیسے معدے کی تیزابیت دور کی جا سکتی ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ معدے کی تیزابیت اور جلن سے فوری نجات، جانیئے باورچی خانے میں موجود صرف 2 اجزاء سے کیسے معدے کی تیزابیت دور کی جا سکتی ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔