چھوٹی مکھیاں ٹوکری میں رکھے سارے پھل خراب دیتی ہیں۔۔ جانیں ان مکھیوں سے نمٹنے کی وہ مفید ٹپس، جو پھلوں کو خراب ہونے سے بچائے

کبھی بڑی مکھیاں گھروں میں گھس کر جینا حرام کرتی ہیں تو کبھی چھوٹی مکھیاں پھل اور سبزیوں کو خراب کرتی ہیں، جو کسی بھی گھر یا باورچی خانے میں پریشانی کا باعث بنتی ہیں۔ یہ چھوٹے کیڑے پکنے والے پھلوں، سبزیوں اور گیلے کوڑے کی طرف راغب ہوتے ہیں، اور تیزی سے بڑھتے ہیں۔ یہ آپ کے پھلوں کو

خراب کرنے کے ساتھ ساتھ جراثیم بھی پھیلاتی ہیں۔

لیکن خوش قسمتی سے، پھلوں کی مکھیوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے آپ کئی طریقے استعمال کر سکتے ہیں۔ سادہ گھریلو پھندوں سے لے کر قدرتی اجزاء سے انہیں بھگانے تک، یہ حل آپ کو ان پریشان کن کیڑوں کو ختم کرنے اور انہیں واپس آنے سے روکنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

پھل کی مکھیاں بھگانے کی ٹپس:

سیب کے سرکے کا جال:

ایک کانچ کے جار یا پیالے کو سیب کے سرکے سے تھوڑا بھریں اور ڈش لیکویڈ کے چند قطرے ڈالیں۔ اسکے بعد کانچ کے جار کو پلاسٹک سے لپیٹ کر ڈھانپ دیں اور ٹوتھ پک کی مدد سے اوپر کچھ سوراخ کریں اور کچن یا ٹیبل پر رکھ دیں۔ اس سے پھل کی مکھیاں سرکہ کی طرف متوجہ ہوں گی اور مرکب میں ڈوب جائیں گی۔ اسکے علاوہ آپ کانچ کے جار میں ڈش واشر کی جگہ پکے ہوئے پھل کا ایک ٹکڑا بھی سرکے ساتھ ڈال سکتے ہیں۔

ڈش صابن اور پانی:/h2>

ایک سپرے بوتل میں ڈش صابن کے چند قطرے پانی میں ملا کر فروٹ فلائیز پر اسپرے کریں۔ صابن ان کے پروں کو پھنسائے گا اور وہ پانی میں گر کر ڈوب جائیں گے۔

ایزینشل آئل کا اسپرے:

ایزینشل آئل کے چند قطرے جیسے لیموں یا پیپرمنٹ آئل کو اسپرے کی بوتل میں پانی میں مکس کریں اور اسے اپنے باورچی خانے کے ارد گرد چھڑکیں۔ پھل کی مکھیاں ان تیلوں کی خوشبو کو پسند نہیں کرتیں اور دور رہیں گی۔

اپنے باورچی خانے کو صاف کریں:

اپنے باورچی خانے کو صاف ستھرا رکھیں اور کسی بھی زیادہ پکے پھل، سبزی یا گیلے کوڑے سے پاک رکھیں۔ کاؤنٹر سلیب کو صاف کریں اور برتنوں کو فوری طور پر دھوئیں۔ یہ پھل کی مکھیوں کو افزائش اور آپ کے گھر پر حملہ کرنے سے روکے گا۔
یاد رکھیں، ان ٹپس کو کام کرنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے، لہذا صبر کریں اور اپنی کوششوں کو جاری رکھیں

Makhyan Phal Kharab Kar Deti Hain

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Makhyan Phal Kharab Kar Deti Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Makhyan Phal Kharab Kar Deti Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2464 Views   |   08 Mar 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

چھوٹی مکھیاں ٹوکری میں رکھے سارے پھل خراب دیتی ہیں۔۔ جانیں ان مکھیوں سے نمٹنے کی وہ مفید ٹپس، جو پھلوں کو خراب ہونے سے بچائے

چھوٹی مکھیاں ٹوکری میں رکھے سارے پھل خراب دیتی ہیں۔۔ جانیں ان مکھیوں سے نمٹنے کی وہ مفید ٹپس، جو پھلوں کو خراب ہونے سے بچائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چھوٹی مکھیاں ٹوکری میں رکھے سارے پھل خراب دیتی ہیں۔۔ جانیں ان مکھیوں سے نمٹنے کی وہ مفید ٹپس، جو پھلوں کو خراب ہونے سے بچائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔