آنکھوں کےنیچے سیاہ حلقوں کی وجہ نیند کی کمی اور کام کا یا کسی بھی قسم کا دباؤ ہے، جس کی وجہ سے پُر کشش چہرے کی بھی خوبصورتی کو نظر سی لگ جاتی ہے۔
لیکن اب آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ کس طرح چند طریقوں سے آپ ان سے نجات حاصل کر سکتی ہیں، تو جان لیں کہ یہ طریقے کون سے ہیں۔
آنکھوں کے گرد موجود سیاہ ہلکے کم کرنے کا طریقہ:
• ایک برف کے ٹکڑے کو کپڑے میں لپیٹ کر آنکھوں کے گرد مساج کریں اس سے خون کی روانی بہتر ہوگی اور آنکھوں کی سوزش اور سیاہ ہلکے کم ہوں گے۔
• چائے میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ خون کی گردِش کو بہتر کرتا ہے، نیم گرم پانی میں چند منٹ کے لئے ٹی بیگ بھگو دیں اور ان کو دونوں آنکھوں پر رکھ لیں، بہترین نتائج حاصل ہوں گے۔
• نیند کی کمی آنکھوں کے گِرد سیاہ حلقوں کی اصل اور بنیادی وجہ ہے، سیاہ حلقوں کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ روزانہ کم از کم 8 گھنٹے کی نیند پوری کی جائے۔
• کھیرا آنکھوں کو ٹھنڈک فراہم کرتا ہے، روزانہ 20 منٹ کھیرے کاٹ کر آنکھوں رکھنے سے سکون ملے گا اور یوں ہلکے بھی کم ہوں گے۔
• روئی کی دو بالز بنا کر عرقِ گلاب میں بھگوئیں اور انہیں آنکھوں پر رکھ لیں، آنکھوں کو سکون ملے گا اور سیاہ حلقے بھی ختم ہوں گے۔