سر درد آجکل سب کا مسئلہ عام ہے دفتروں کے علاوہ گھریلو لوگ بھی اسی مسئلے سے پریشان ہیں سر درد کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں نیند نہ پوری ہونا،تھکاوٹ اور سٹریس ہوسکتی ہے۔ اس کے لئے بار بار دوائی لینا بھی نقصان دہ ہوسکتا ہے اس لئے گھریلو طریقوں سے سر درد ختم کیا جاسکتا ہے۔ سر درد ختم کرنے کے مندرجہ ذیل طریقے ہیں؛
برف کا استعمال کریں
اگر آپ سر درد محسوس کر رہے ہیں تو اپنے ماتھے پر برف کے ٹکڑے رکھیں۔ کسی کپڑے یا تولیہ میں برف کے ٹکڑے لپیٹ کر استعمال کریں یہ کام آپ 15 منٹ تک کریں آپ کے درد میں بہتری آئے گی۔
بالوں کو ڈھیلا باندھیں
اگر آپ نے بالوں کو زور سے باندھا ہوا ہے تو یہ سر درد کا باعث بن سکتا ہے اس لئے آپ بالوں کی جڑوں پر پریشر نہ ڈالیں۔اور اپنے بالوں کو ڈھیلا باندھیں ایک ریسرچ کے مطابق بالوں کی ٹیل پونی ڈھیلا کرنے سے درد کے امکان کم ہوتے ہیں۔
روشنی کو مدھم کریں
اگر آپ کی اسکرین کی روشنی تیز ہے تو اس کو مدھم کریں اور باہر نکلتے وقت سن گلاسز کا استعمال کریں اس سے آپ کے سر درد کو آرام مل سکتا ہے۔
چیونگم چبانے سے پرہیز کریں
اگر آپ سر درد میں مبتلا ہیں چیونگم چبانے سے پرہیز کریں کیونکہ یہ کام آپ کے جبڑوں کے علاوہ سر درد کا بھی باعث بن سکتا ہے۔
چائے کا استعمال کریں
اگر آپ سر درد محسوس کرتے ہیں تو اس وقت چائے کا استعمال کریں اس سے آپ چست محسوس کریں گے اور سر درد بھی ہلکا محسوس کریں گے۔
آرام کریں
اگر پٹھوں کی درد کی وجہ سے آپ سر درد محسوس کرتے ہیں تو اس وقت آرام کریں۔اس سے پٹھوں کا تناؤ کم ہوگا اور ہمارے پٹھے سکون محسوس کریں گے اور سر درد کو آرام ملے گا۔
مساج کریں
سر درد میں آپ سرکا مساج کریں اس سے سر درد میں کمی آئے گی اس کے علاوہ آپ گرم کپڑا اپنے پٹھوں پر رکھیں اگر تناؤ کی وجہ سے سر درد ہے تو آپ کو سکون ملے گا۔اس کے علاوہ اگر آپ شدید درد میں مبتلا ہیں تو اس کے لئے ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں اس کے لئے آپ گھر بیٹھے باآسانی ڈاکٹر سے رابطہ حاصل کر سکتے ہیں اور وڈیو کنسلٹیشن سے بھی مشورہ حاصل کر سکتے ہیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dawa Ke Baghair Sar Dard Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dawa Ke Baghair Sar Dard Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Asif is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Asif is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
دوا کے بغیر سر درد دور کرنے کے 7 طریقے
دوا کے بغیر سر درد دور کرنے کے 7 طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دوا کے بغیر سر درد دور کرنے کے 7 طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔