دوریاں ختم ہوگئیں۔۔ ماہرہ کے جھکنے پر خلیل الرحمان بھی نرم پڑ گئے ! دیکھیں کیا کہا؟

Khalil Ur Rehman Qamar Replies to Mahira Khan Latest Statement

پاکستان کے سینئر اور متنازع مگر بے حد مقبول ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر حال ہی میں "دی بلو ٹروتھ ڈیجیٹل" کے پوڈکاسٹ میں عبدالہئی صدیقی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایک ذاتی اور جذباتی پہلو سامنے لے آئے۔

بات نکلی ماہرہ خان کی حالیہ گفتگو سے، جو چند روز قبل اداکار احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں سامنے آئی تھی۔ ماہرہ نے تسلیم کیا تھا کہ خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ان کے رویے میں نرمی ہونی چاہیے تھی، اور انہیں ٹوئٹ کرنے کے بجائے براہِ راست بات کرنی چاہیے تھی۔

اگر غلطی تھی، تو وہ میری تھی — ماہرہ خان

ماہرہ نے اعتراف کیا، میں جذبات میں آگئی تھی۔ مجھے خلیل صاحب سے براہ راست رابطہ کرنا چاہیے تھا، یہ میری غلطی تھی۔

یہ وہ لمحہ تھا جس کا جواب خلیل الرحمان قمر نے بھی بڑے دل سے دیا۔

انہوں نے کہا، میں نے ماہرہ کا انٹرویو دیکھا، اور فوراً اسے پیغام بھیجا آج تم سے میری ساری شکایتیں ختم ہو گئیں۔

خلیل الرحمان قمر نے مزید کہا، ماہرہ ہمیشہ سے میری پسندیدہ رہی ہے۔ اس کے الفاظ نے میرے دل کا بوجھ ہلکا کر دیا۔ ہمارے درمیان ایک رشتہ ہے جو باہمی عزت پر قائم ہے۔ اُس کا انداز مجھے بہت تکلیف دہ لگا تھا، لیکن آج اُس کے انداز نے سب کچھ بدل دیا۔

یاد رہے، ماہرہ خان نے چند سال قبل خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد کے درمیان ہونے والے تنازعے پر کھل کر ٹوئٹ کی تھی، جس پر خلیل صاحب نے براہِ راست ردِعمل بھی دیا تھا۔

کیا یہ ایک نئی شروعات ہے؟

شوبز انڈسٹری میں اختلافِ رائے عام ہے، مگر جب شخصیات اپنے الفاظ واپس لیتی ہیں اور دلوں کے دروازے کھولتی ہیں، تو یہ لمحے قابلِ ستائش ہوتے ہیں۔

ایک طرف خلیل الرحمان قمر کی دریا دلی، اور دوسری طرف ماہرہ کا کھرا اعتراف—یہ دونوں اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اختلافات کے باوجود عزت اور نرمی کی گنجائش ہمیشہ باقی رہتی ہے۔

Khalil Ur Rehman Qamar Replies To Mahira Khan Latest Statement

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Khalil Ur Rehman Qamar Replies To Mahira Khan Latest Statement and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khalil Ur Rehman Qamar Replies To Mahira Khan Latest Statement to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   2074 Views   |   04 Jun 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 06 June 2025)

دوریاں ختم ہوگئیں۔۔ ماہرہ کے جھکنے پر خلیل الرحمان بھی نرم پڑ گئے ! دیکھیں کیا کہا؟

دوریاں ختم ہوگئیں۔۔ ماہرہ کے جھکنے پر خلیل الرحمان بھی نرم پڑ گئے ! دیکھیں کیا کہا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دوریاں ختم ہوگئیں۔۔ ماہرہ کے جھکنے پر خلیل الرحمان بھی نرم پڑ گئے ! دیکھیں کیا کہا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔