کمزور اور لاغر افراد کے لئے زبردست شیک ۔۔۔ ایک ماہ میں 10 پاؤنڈز وزن بڑھائیں

کیا آپ کو بھی لگتا ہے کہ آپ کا وزن نہیں بڑھ رہا یا آپ کے بچے کمزور اور لاغرہیں۔ کیا آپ کہیں آنے جانے میں اپنی جسمانی ساخت کی وجہ سے شرمندگ محسوس کرتے ہیں ۔ آپ اپنا وزن بڑھانا چاہتی ہیں وہ بھی بہت صحت مند انداز سے، تو یہ ریسیپی آپ کے لئے ہی ہے۔ ایسے بچے یا بڑوں کے لئے جن کا وزن نہیں بڑھتا۔ اور وہ بے تاب ہیں اپنا وزن بڑھانے کے لئے ہم ایسا ایک شیک لائے ہیں جو آپ کو ایک گلاس میں 1000 کیلوریز دے گا۔ اور اس کو روزانہ استعمال کر کے آپ تقریباً 10 پاؤنڈز وزن بڑھا سکتے ہیں۔ اور یہ بہت صحت مند چیزوں پر مشتمل شیک ہے۔ اسے تین وقت کھانے کے علاوہ اپنے اسنیک ٹائم میں پینا ہے۔

اس کے لئے آپ کو چاہیے:

دودھ ایک گلاس(250 ملی لیٹر)(150 کیلوریز)
جو کا دلیہ(انسٹنٹ کوئیک اوٹ) 50 گرام(190 کیلوریز)
کیلے 3عدد(چھوٹے) (178 کیلوریز)
پی نٹ بٹر 2 کھانے کے چمچ(180 کیلوریز)
کھجور 6 عدد 50 گرام(141 کیلوریز)
بادام یا مونگ پھلی 30 گرام (169 کیلوریز)
ان سب چیزوں کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں۔ یہ مزیدار اور لذیذ شیک تیار ہے ، اس میں بے انتہا غذائیت ہے۔ یہ آپ کوصحت مند کیلوریز فراہم کرتا ہے۔
اگر آپ اپنا وزن بڑھانا چاہتی ہیں اور آپ سے بہت سارا کھانا نہیں کھایا جاتا تو نہ کھائیں بلکہ ہر روز اپنے کھانے میں ایک ایک نوالہ بڑھاتی جائیں ۔ اس سے آپ کے جسم کو عادی ہونے میں آسانی بھی ہوگی اور آپ کے معدے پر بوجھ بھی نہیں پڑے گا۔

Homemade Weight Gain Shake

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Homemade Weight Gain Shake and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Homemade Weight Gain Shake to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6774 Views   |   04 Jul 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کمزور اور لاغر افراد کے لئے زبردست شیک ۔۔۔ ایک ماہ میں 10 پاؤنڈز وزن بڑھائیں

کمزور اور لاغر افراد کے لئے زبردست شیک ۔۔۔ ایک ماہ میں 10 پاؤنڈز وزن بڑھائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کمزور اور لاغر افراد کے لئے زبردست شیک ۔۔۔ ایک ماہ میں 10 پاؤنڈز وزن بڑھائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔