ماں نے میرے ہاتھوں میں آخری سانس لی۔۔ مشہور اداکار نیر اعجاز کی زندگی کے تلخ حقائق

بظاہر بہت سے سخت رول کرنے والے اداکاروں کو دیکھ کر ہم سوچتے ہیں کہ شاید یہ اپنی حقیقی زندگی میں بھی اتنے ہی سخت مزاج ہوں گے لیکن زیادہ تر معاملہ اس کے برعکس ہوتا ہے۔ ایسے ہی ایک اداکار کی زندگی کے بارے میں ہم آج آپ کو بتانے جارہے ہیں۔

"شادی کو 19 سال ہوگئے ہیں۔ اولاد کوئی نہیں۔ بچے ہوتے تھے مگر پیدا ہوتے ہی اللہ کو پیارے ہوجاتے تھے"

یہ کہنا ہے مشہور اداکار نیر اعجاز کا۔ پاکستانی تاریخ کی سب سے ہٹ فلم مولا جٹ میں نمایاں کرداد ادا کرنے والے مضبوط ڈیل ڈول اور بھاری بھرکم آواز کے مالک نیر اعجاز کو دیکھ کر یہ اندازہ لگانا ممکن ہی نہیں کہ ان کی نجی زندگی میں کتنے دکھ موجود ہیں۔

ماں کی پسند سے شادی کی

نیر اعجاز نے اپنی ذاتی زندگی سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی ماں سے بہت قریب تھے ان کی والدہ نے ان سے کہا تھا کہ بیٹا اس عورت سے شادی کرنا جو تم سے محبت کرے۔ انھوں نے اپنی والدہ کی پسند سے شادی کی اور شادی کے بعد ہی اپنی دلہن کا چہرہ پہلی بار دیکھا۔

والدہ نے میرے ہاتھوں میں آخری سانس لی

نیر اعجاز اپنی والدہ سے بہت زیادہ قریب تھے اور جب والدہ کی صحت زیادہ خراب ہوئی تو انھوں نے کراچی میں کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ والدہ وینٹیلیٹر پر آ گئیں۔ کچھ عرصہ بعد نیر اعجاز کی والدہ کا انتقال ہوگیا۔ انھوں نے بیٹے کی گود میں ہی آخری سانس لی۔ یہ ایسا صدمہ تھا جس سے باہر آنے میں نیر کو بہت وقت لگا۔

بھائیوں کے ساتھ بیوی یاد نہیں رہتی

ماں کی طرح والد سے بھی نیر بہت قریب تھے اور کہتے ہیں کہ ان کے والد بہت سخی اور رحم دل انسان تھے۔ نیر اعجاز کے 11 بہن بھائی ہیں۔ ان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ جب بھی بھائیوں کے ساتھ ہوتے ہیں ان کو بیوی بھی یاد نہیں رہتی۔

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   862 Views   |   06 Nov 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about ماں نے میرے ہاتھوں میں آخری سانس لی۔۔ مشہور اداکار نیر اعجاز کی زندگی کے تلخ حقائق and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (ماں نے میرے ہاتھوں میں آخری سانس لی۔۔ مشہور اداکار نیر اعجاز کی زندگی کے تلخ حقائق) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.