اللہ کے قریب ہونے کی کوشش تو کر رہی ہے ۔۔ راکھی ساونت کی عمرہ واپسی کے بعد کون سی بات جویریہ سعود کو پسند آگئی؟ حمایت میں سامنے آگئیں

گزشتہ ہفتے، مقبول بھارتی اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت عمرہ ادا کرنے سعودی عرب گئی تھیں، جس کے بعد سے وہ مسلسل سرخیوں میں ہیں۔ راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے عمرہ کرنے کا فیصلہ کیا تو ان کا دل ٹوٹا ہوا تھا مگر مکہ میں اللہ سے دعا کرنے کے بعد اب خود کو مضبوط اور طاقتور محسوس کر رہی ہیں۔

اب معروف اداکارہ بھارت واپس آکر پریس کے سوالوں کے جواب دے رہی ہیں۔ ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ واضح طور پر مرد صحافیوں کو خبردار کر رہی ہیں کہ روحانی اور پاک عمرہ کے سفر کے بعد ان سے دوری اختیار کریں۔

یہ ویڈیو پاکستانی اداکارہ جویریہ سعود کو بہت پسند آئی اور انہوں نے اسے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ پہلے جویریہ سعود کی طرف سے شیئر کی گئی ویڈیو کلپ دیکھیں

جویریہ سعود نے راکھی ساونت کی حمایت کی اور دوسروں پر زور دیا کہ وہ ان کی چھوٹی چھوٹی کوششوں کی تعریف کریں جو وہ اپنے روحانی سفر میں کر رہی ہیں۔

جویریہ سعود نے لکھا، "دنیا میں اکثر لوگ ہمیشہ دوسروں میں کچھ نہ کچھ غلط دیکھتے ہیں، اگر آپ بھی غلط دیکھتے ہیں تو کچھ ایسا ذریعہ بنائیں جو دوسروں کو بہتر انسان بننے کا موقع فراہم کرے۔ سچا اور روحانی تعلق آپ کو بدلنے کی ضرورت نہیں کہ آپ کون ہیں، بلکہ ضرورت اس کی ہے کہ آپ وہ بنیں جو آپ خود ہیں۔ اور راکھی کم از کم وہ کوشش تو کر رہی ہے۔"

Javeria Saud Support Rakhi Sawant

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Javeria Saud Support Rakhi Sawant and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Javeria Saud Support Rakhi Sawant to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   2166 Views   |   03 Sep 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اللہ کے قریب ہونے کی کوشش تو کر رہی ہے ۔۔ راکھی ساونت کی عمرہ واپسی کے بعد کون سی بات جویریہ سعود کو پسند آگئی؟ حمایت میں سامنے آگئیں

اللہ کے قریب ہونے کی کوشش تو کر رہی ہے ۔۔ راکھی ساونت کی عمرہ واپسی کے بعد کون سی بات جویریہ سعود کو پسند آگئی؟ حمایت میں سامنے آگئیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اللہ کے قریب ہونے کی کوشش تو کر رہی ہے ۔۔ راکھی ساونت کی عمرہ واپسی کے بعد کون سی بات جویریہ سعود کو پسند آگئی؟ حمایت میں سامنے آگئیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔