میرے بیٹے کبھی نماز نہ چھوڑنا اور۔۔ شہید فلسطینی صحافی کا بیٹے کے نام آخری خط ! کیا نصیحتیں کیں؟ پڑھنے والے آںسو نہ روک پائے

Killed Gaza Journalist Mariam Abu Daqqas Last Letter To Her Son

یہ داستان ایک شہید ماں کے دل کی وہ آخری دھڑکن ہے جو لفظوں کی صورت اپنے لعل کے نام چھوڑ گئی۔

غزہ کی بہادر صحافی مریم ابو دقہ نے اپنی شہادت سے قبل اپنے بیٹے غیث کو ایک ایسا خط لکھا جو محبت، دعا، قربانی اور ایمان کی خوشبو سے بھرا ہوا ہے۔

انہوں نے لکھا، غیث! تم میری روح کی روشنی ہو، میرا سہارا ہو۔ میری جدائی پر آنسو نہ بہانا، بس دعا دینا کہ رب مجھے سکون عطا کرے۔

مریم نے اپنے بیٹے کو وصیت کی؛

ایمان کو اپنا سرمایہ بنانا۔

علم کے میدان میں آگے بڑھنا۔

عزت اور وقار کو کبھی نہ چھوڑنا۔

محنت اور حوصلے سے کامیابی کی راہ پر چلنا۔

اپنی ماں کی قربانی کو فخر کے ساتھ یاد رکھنا۔

انہوں نے کہا، میں نے جو بھی قدم اٹھایا، وہ تمہاری مسکراہٹ، سکون اور خوشیوں کے لیے تھا۔ میری سب سے بڑی آرزو ہے کہ تم زندگی میں سرخرو رہو۔

خط کے اختتام پر مریم نے اپنے بیٹے سے ایک آخری خواہش کا ذکر کیا۔

غیث! جب تم بڑے ہو جاؤ، تمہاری ایک بیٹی ہو، تو اس کا نام مریم رکھنا… اس ماں کے نام پر جس نے تمہیں بے پناہ چاہا۔

اور پھر آخری نصیحت، سب سے قیمتی تحفہ:

بیٹے! کبھی اپنی نماز نہ چھوڑنا، یہی تمہاری اصل طاقت ہے، یہی تمہیں کامیاب اور سر بلند رکھے گی۔

یہ صرف ایک خط نہیں، بلکہ ایک ماں کی لازوال محبت، شہادت کی خوشبو اور ایمان کی امانت ہے۔

Killed Gaza Journalist Mariam Abu Daqqas Last Letter To Her Son

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Killed Gaza Journalist Mariam Abu Daqqas Last Letter To Her Son and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Killed Gaza Journalist Mariam Abu Daqqas Last Letter To Her Son to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   826 Views   |   26 Aug 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 August 2025)

میرے بیٹے کبھی نماز نہ چھوڑنا اور۔۔ شہید فلسطینی صحافی کا بیٹے کے نام آخری خط ! کیا نصیحتیں کیں؟ پڑھنے والے آںسو نہ روک پائے

میرے بیٹے کبھی نماز نہ چھوڑنا اور۔۔ شہید فلسطینی صحافی کا بیٹے کے نام آخری خط ! کیا نصیحتیں کیں؟ پڑھنے والے آںسو نہ روک پائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میرے بیٹے کبھی نماز نہ چھوڑنا اور۔۔ شہید فلسطینی صحافی کا بیٹے کے نام آخری خط ! کیا نصیحتیں کیں؟ پڑھنے والے آںسو نہ روک پائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts