خواتین کے لئے برتن ، کپڑے ، کھلونے ، دیواریں اور باتھ روم کی صفائی ایک بڑا مسئلہ ہے ۔ تو یہاں ہم آپ کو اس مسئلہ سے نجات دلانے کے لئے چند گھریلو ٹوٹکوں کے بارے میں آگاہ کریں گے ۔
سرکہ :
سرکہ کا مختلف طریقوں سے استعمال ایک عمومی بات ہے ۔ مختلف ادویات اور صفائی کرنے والے پاؤڈر بنانے میں بھی اس کا بہت زیاد ہ استعمال کیا جاتا ہے لہذا
* ایسے گلاس جن میں میل کی تہہ اچھی طرح جم چکی ہو، ان کو صاف کرنے کے لئے سفید سرکہ نہایت موثر حل ہے ۔
*دیواروں اور مختلف چیزوں پر اسٹیکر ز چپکانا بچوں کا محبوب مشغلہ ہوتا ہے لیکن اسٹکیر چپکانے کے بعد اس جگہ کو صاف کرنا نہایت مشکل لگتا ہے تو ایسی صورت میں سرکہ کا استعمال کریں ، جس سے یقینی طور پر وہ جگہ بالکل صاف ہوجائے گی ۔
*کارپٹ کی صفائی کے لئے سرکہ اور پانی کو برابر مقدار میں ملا کر استعمال کریں ۔
*کھڑکیوں کو صاف وشفاف اور خوبصورت بنانے کے لئے سرکہ اور پانی کو ملاکر ان پر اسپرے کریں اور دومنٹ بعد پانی سے انہیں دھوڈالیں ۔
کھانے والاسوڈا :
*کھانے والے سوڈے سے بچوں کے گندے کھلونے اور کپڑوں کو صاف کرنا نہایت آسان ہے ، بس اس سوڈے کو ذرا سا گرم کرکے پانی میں ملا کر استعمال کریں ۔
لیموں کا رس :
*لیموں ایک سٹرس پھل جو گھریلو اشیاء کی صفائی کے لئے وسیع پیمانے پر استعمال ہو رہا ہے ۔
*لیموں کا رس کچن میں مختلف وجوہات کی وجہ سے لگنے والے داغ اور برتن کے پیندے کو نہایت آسانی سے صاف کر دیتا ہے ۔
* لیموں کے رس سے مائیکروویو کو بھی صاف کیا جا سکتا ہے ۔
*لیموں کے رس کے چند قطرے اس متاثرہ جگہ پر تھوڑی دیر لگانے کے بعد اسے پانی سے دھولیں تو مائیکروویو بالکل صاف ہو جائے گا۔
*اس کے علاوہ ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کے ذریعے باتھ روم ، برتن اور کپڑوں پر لگنے والے دھبوں کو باآسانی صاف کیا جا سکتا ہے۔